src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعتہ العلماء محمود مدنی کی عظیم الشان ترنگا کا کامیاب اختتام ۔۔۔!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 13 اگست، 2022

جمعتہ العلماء محمود مدنی کی عظیم الشان ترنگا کا کامیاب اختتام ۔۔۔!!





جمعتہ العلماء محمود مدنی کی عظیم الشان ترنگا کا کامیاب اختتام ۔۔۔!!



رکن اسمبلی فاروق شاہ کی اپنے سینکڑوں ورکروں کے ساتھ جمعتہ العلماء محمود مدنی کی اس ترنگا ریلی میں شرکت ۔۔۔!!



دھولیہ: آج بروز سنیچر جمعتہ العلماء دھولیہ محمود مدنی کی جانب سے آزادی کی  75ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا امرت مہو تسو کے عنوان سے ایک عظیم الشان 
ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دھولیہ شہر کے ہر دل عزیز رکن اسمبلی فاروق شاہ اپنے سیکڑوں ورکروں کے ساتھ شرکت کر کے ترنگا ریلی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ جمیتہ العلماء محمد مدنی کی جانب سے منعقدہ اس عظیم الشان ترنگا ریلی میں شہر کی ملی ، دینی  ، تعلیمی اور سیاسی شخصیات نے بڑے پیمانے پر شرکت کرکے ریلی کو کامیاب بنایا ۔ جمعتہ العلماء محمود مدنی کی اس عظیم الشان ترنگا ریلی کی شروعات مدنی چوک مولوی گنج سے شروع ہوکر آگرہ روڈ ، دیو پور سے ہوتے ہوئے دیو پور بس اسٹیشن پر اختتام ہوا جہاں ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں راشٹریہ گیت پڑھ کر ازادی کا امرت مہوتسو بنایا گیا ۔اس تقریب سے مفتی قاسم جیلانی دامت برکاتہم اور  رکن اسمبلی فاروق شاہ نے خطاب کیا جس کے بعد ریلی کا اختتام عمل میں آیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages