حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج سے نکلی ترنگا ریلی
ہندوستان کی سالمیت اور بقا اور ترقّی کے لئے بچوں کو کوشاں رہنے کی تلقین
ڈرائینگ مقابلہ، حنا کاری، شجر کاری، مقالہ نگاری، و دیگر پروگرام کا ترتیب وار انعقاد
مالیگاؤں : امسال آزادی ہند کا 75 واں جشنِ آزادی پورے ملک میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے سلوگن " ہر گھر ترنگا.... گھر گھر ترنگا" کے مطابق اہلیانِ ملک میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آج بروز سنیچر 13 اگست صبح کی اولین ساعتوں میں شہر مالیگاؤں کی تمام اسکولوں کے طلباء کی جانب سے بیداری ریلی نکالی گئی سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں زیرِ تعلیم سکینڈری و ہائر سکینڈری کے زیرِ تعلیم طلباء کی ترنگا ریلی مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کی سرپرستی میں نکالی گئی جو کہ شہر کی اہم شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے عیدگاہ گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی آغازِ ریلی پر جمیل احمد رضوی(سیکرٹری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے بچوں کے درمیان ناصحانہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا ہمارے ملک کی شان و شوکت ہے ہمیں اپنی صلاحیت، عزم و حوصلے کی بنیاد پر ملک ہندوستان اور ترنگا کی آبرو کو ہمیشہ سربلند رکھنا ہےـ ملک ہندوستان کی سالمیت و بقا کے لئے کوشاں رہنا ہر ہندوستانی کے لئے ضروری ہے آزادی کے اس 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے گھروں پر تزک اہتمام کے ساتھ قومی پرچم کو بلند کریں محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش می7ڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج) کی نگرانی میں قاری اختر رضا سر، عبد الماجد اشرفی سر، رضوان نوری سر، نوید سر، عمران سر، الطاف سر، رئیس سر،* نظم و نسق کو قیام رکھنےکے لئے ریلی کے ساتھ اول از اخیر شامل تھے۔ جبکہ 12 اگست بروز جمعہ سے 17 اگست بروز بدھ تک حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات کے درمیان مختلف ثقافتی و مقابلہ جاتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاـ ڈرائنگ مقابلہ، شجر کاری، حنا کاری، اور مقالہ نگاری کا پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کئے گئے مزید پروگرامات منعقد ہوتے رہیں گے۔
رپورٹ:- حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں