src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حسین سے پہلے اور حسین کے بعد کوئی حسین نہیں..... (مولانا سید محمد امین القادری) - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 اگست، 2022

حسین سے پہلے اور حسین کے بعد کوئی حسین نہیں..... (مولانا سید محمد امین القادری)





حسین سے پہلے اور حسین کے بعد کوئی حسین نہیں..... (مولانا سید محمد امین القادری)



 آٹھویں نششت نور باغ سے واقعۂ کربلا کا سلسلہ وار خطاب شروع ہوگا




 مالیگاؤں : آزاد نگر کی معروف شاہراہ جیلانی چوک پر عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری چوبیسویں سالانہ محفل بنام ذکرِ سیّدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و ذکرِ شہدائے کربلا کی ساتویں نششت منعقد ہوئی جسمیں سلسلۂ داستانِ آلِ رسول... بزبانِ آلِ رسول کے تحت آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مقدس کی آیات طیبات سے کیا آغاز بیاں میں مولانا موصوف نے امام عشق و محبت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے نعتیہ دیوان حدائق بخشش کے مشہور زمانہ کلام طوبی میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ.... مانگوں نعت نبی لکھنے کو روح قُدس سے ایسی شاخ کے اشعار کو حاضرین کے روبرو پیش کیا عنوان "حسین کیسے بنتے ہیں" کے مطابق آپ نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیم و تربیت، پرورش، کو بیان کرتے ہوئے مادرِ حسنین کریمین، سیدہ فاطمۃُ الزّہرہ سلام اللہ علیہا و مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے عقد اور آپ دونوں کی ازدواجی زندگی کا پس منظر پیس کرتے ہوئے حضرت امام عالی مقام کی سیرتِ پاک کو بیان کیا آپ نے کہا کہ والدین نیک اور صالح ہوتو بچے بھی نیک اور صالح ہوتے ہیں اور جس حسین کے نانا کائنات کے سردار ہو جن کی ماں ملکۂ فردوس بریں ہوں جن کے والد مولائے کائنات ہوں وہ حسین اعظم  کی تربیت کا عالم کیا ہوگا   امام حسین کو میدان کربلا کے لئے تیار کیا گیا امام حسین کی ہمت، شجاعت، بہادری، یہ ان کی تربیت کا نتیجہ ہے-

جب جب دنیا میں یزیدیت نے اپنے سر کو ابھارا ہے تب تب خون حسین نے یزیدیت کو ختم کیا ہے نصیحت آمیز گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ آج نوجوان نسل چوری، ڈاکہ زنی، خونریزی، لڑائی جھگڑے کی سمت جارہی ہے اس کی وجہ ماؤں کی غلط تربیت ہے ماؤں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں ان کو اللہ و رسول کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی تلقین کریں آج کے خطاب میں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے خلفائے راشدین اور اصحابِ رسول کی شان میں گستاخی کرنے والے فرقوں کا ببانگ دہل رد کرتے حاضرین کو ان سے بچنے کا درس دیاـ آپ سے قبل قاری عبد السلام قادری (مبلغ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) بارگاہِ امام عالی مقام میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا- 

سادات کرام،مشائخین عظام و علمائے اہلسنّت کے علاوہ شہر مالیگاؤں کے مرد و خواتین، کثیر تعداد میں شریک ہوئے بعد پروگرام مسجد اہلسنّت اکبر اشرفی میں نمازِ عشاء کا اہتمام کیا گیاـ

 رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages