مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں سنّی تعزیہ کمیٹی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل سرگرم عمل
آج بروز پیر محرم الحرام کی نو تاریخ کو شام میں تعزیہ عام زیارت کے لئے باہر نکالے جائیں گے۔ منگل کو یوم عاشورہ اور یوم شہدائے کربلا کی مناسبت سے مختلف رسومات ادا کی جائیں گی۔ اور بروز بدھ گیارہ تاریخ کو تعزیہ دفن کرنے کے لئے یا محفوظ جگہ رکھنے کے لئے لے جایا جائے گا- جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں سنّی تعزیہ کمیٹی تعزیہ داروں کو درپیش مسائل کی یکسوئی اور رسومات محرم کی ادائیگی کے لیے ضروری سہولیات کی حصولیابی کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے- اگر تعزیہ جلوس و دیگر رسومات کے دوران کوئی مشکل پیش آتی ہے تو اسکے حل کے لئے سنّی تعزیہ کمیٹی کی جانب سے کارپوریش انتظامہ اور بجلی سپلائی کمپنی کے متعلقه آفیسران کے نمبرس ظاہر کیے گئے ہیں-
کسی علاقے میں پاور سپلائی بند ہوتی ہے، یا تعزیہ لے جانے کے راستے میں کوئی تار تکیلف دیتا ہو تو اسے اونچا کرنے یا عارضی طور پر ہٹانے کے لئے پاور سپلائی کمپنی کے ذمّے داران میں مدنی نگر سب اسٹیشن کے لئے 8962377564، گولڈن نگر سب اسٹیشن کے لئے 7605041033، رمضان پورہ سب اسٹیشن کے لئے 7605041037، اس نمبر پر اطلاع دیں، اور اگر کوئی شکایت ہے تو پورے شہرکے پاور سپلائی کے ذمے دار ساحل سر کے 9079638636 اس نمبر پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں، تعزیہ رکھنے کی جگہ روشنی کا انتظام کرنے کے لئے اور فوکس لگوانے کے لئے کارپوریشن کے لائٹ انسپکٹر آہیرے صاحب سے 9823371100 پر رابطہ کریں، تعزیہ لے جانے والے راستے پر اگر کوئی جھاڑ، پیڑ ہو جسے کٹوانے کی ضرورت ہے تو کارپوریشن کے پاٹل سر ( جھاڑ ڈیپارٹمنٹ) سے9923602999 اس نمبر پر اطلاع دیں۔ تعزیہ رکھنے کی جگہ يا راستے میں کوئی "بڑا" گڑھا (کھڈا) ہو جس سے گزرنا نا ممکن ہو تو سٹی انجینئر بچھاؤ صاحب سے 9823709460 اس نمبر پر اطلاع دیں۔
سنّی تعزیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے تعزیہ داروں اور عقیدت مندوں سے اپیل کی ہیکہ وہ انتظامہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ پرامن طریقے سے رسومات محرم کی ادائیگی ہو سکے- تعزیہ رکھنے کی جگہ اور تعزیہ لے جانے والے راستے پر تعزیہ کی زیارت کرنے کے لیے عقیدت مندوں کی کافی بھیڑ ہوتی ہے، اُن عقیدت مندوں کو تکلیف نہ ہو، مرد اور خواتین کے لئے الگ انتظام رہے، پاور بند ہونے کی صورت میں ایمرجنسی لائٹ کا نظم ہو، اس کا خیال رکھیں۔ بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کُچھ نوجوان چھیڑ چھاڑ یا غلط حرکت کرتے ہیں، یا بدامنی کی کوشش کرتے ہیں، اُن پر نظر رکھتے ہوئے اُن کی فوراً پولس کو اطلاع دیں۔ تعزیہ داروں کو آنے والی تکلیفوں کو دور کرنے کے لئے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے کارپوریشن انتظامیہ، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری آفیسران پوری کوشش کر رہے ہیں، مگر شہر بہت بڑا ہے، اگر کہیں کوئی کمی رہ جائے تو صبر سے کام لیتے ہوئے در گزر کر کے نکل جائیں، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں-
واضح رہے کہ تعزیہ داروں اور تعزیہ دیکھنے آنے والوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں سنّی تعزیہ کمیٹی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل متحرک ہے- ایڈیشنل ایس پی اور کارپوریشن کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے آفیسران سے ملاقات کر راستوں کی درستی، اتی کرمن ہٹانا، صاف صفائی، لائٹ لگوانا، بجلی کے تار اونچا کرنا سمیت کئی مطالبات کیے گئے ہیں جن پر کاروائی کی جارہی- سنّی تعزیہ کمیٹی کی نمائندگی کے بعد کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے راستوں کی درستی، مورم ڈالنا، بجلی کے تار اونچا کرنا اور صفائی صفائی وغیرہ کا کام جاری ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں