src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مجھے پورا سسٹم دے دو پھر دکھاتا ہوں، وزیراعظم مودی کو نشانہ بناتے بناتے یہ کیا کہہ گئے راہل؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 5 اگست، 2022

مجھے پورا سسٹم دے دو پھر دکھاتا ہوں، وزیراعظم مودی کو نشانہ بناتے بناتے یہ کیا کہہ گئے راہل؟




مجھے پورا سسٹم دے دو پھر دکھاتا ہوں، وزیراعظم مودی کو نشانہ بناتے بناتے یہ کیا کہہ گئے راہل؟




  نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج مہنگائی، جی ایس ٹی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کو سخت گھیرا۔  تاہم اس معاملے میں انہوں نے ایسی بات کہہ دی ہے جس پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔  درحقیقت انہوں نے بی جے پی کی انتخابی جیت کا موازنہ ہٹلر کی جیت سے کردیا۔  پھر کیا تھا بی جے پی نے بھی کانگریس کو گھیرلیا اور یاد دلایا کہ ان کی دادی نے ہی ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔  راہل نے کہا کہ چونکہ ملک کے تمام ادارے ہٹلر کے پاس تھے اس لیے وہ الیکشن جیت جاتا تھا۔


  دراصل، راہل سے پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا تھا کہ آپ بے روزگاری اور مہنگائی کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں، لیکن بی جے پی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں انتخابات بہترین طریقہ ہیں، جس کا فیصلہ عوام کرتے ہیں اور وہ الیکشن جیت رہے ہیں۔  اس پر راہل نے کہا، 'ہاں، ہٹلر بھی الیکشن جیت جاتا تھا۔  ہٹلر الیکشن کیسے جیتتا تھا؟  ہٹلر انتخابات اس طرح جیتتا تھا کہ جرمنی کا پورے کا پوا ادارہ اس کے ہاتھ میں تھا۔  اس کے پاس ایس اے تھا۔  پیرا ملٹری فورس تھی۔  اس کے پاس پورا ڈھانچہ تھا۔  مجھے مکمل ڈھانچہ دے دو پھر میں آپ کو دکھاؤں گا کہ کیسے الیکشن جیتا جاسکتا ہے۔


  راہل گاندھی آج بہت جارحانہ نظر آرہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے نہیں ڈرتے۔  انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے سرکاری اداروں کو بھی بی جے پی اور سنگھ کا سیل بنا دیا ہے۔  ای ڈی جیسے ملک کے سرکاری ادارے کٹھ پتلی کی طرح اپوزیشن کو کچلنے کے لیے بی جے پی کے فرمان کی 'جی حضوری' میں لگے ہوئے ہیں۔  آج بی جے پی اپنے گناہوں کو چھپانے کے لیے احتجاج میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔


راہل کے الزامات پر بی جے پی نے بھی جوابی حملہ کیا۔  بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے راہل کے ہٹلر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی دادی نے ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی۔  ایمرجنسی کے دوران بڑے بڑے صحافیوں کو جیل بھیجا تھا۔  راہل گاندھی کی دادی نے پرعزم عدلیہ کے بارے میں بات کی تھی۔  آپ کوکچھ یاد ہے؟  آپ ہمیں جمہوریت کا مشورہ دیتے ہیں۔  کیا آپ کی پارٹی میں جمہوریت ہے؟


 کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ وزیراعظم  نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں دلالوں کے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔  دفاعی معاہدے میں کوئی کٹ نہیں لگتا ہے۔  کانگریس اور ان کا کرپٹ نظام اس سے پریشان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages