src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دیانہ فرشی پل پر ریلنگ نہ ہونے کی وجہ سے بائیک سوار موسم ندی میں گر کر لاپتہ : قلعہ تیراک گروپ بائیک نکالنے میں کامیاب, نوجوانوں کی تلاش ہنوز جاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 10 اگست، 2022

دیانہ فرشی پل پر ریلنگ نہ ہونے کی وجہ سے بائیک سوار موسم ندی میں گر کر لاپتہ : قلعہ تیراک گروپ بائیک نکالنے میں کامیاب, نوجوانوں کی تلاش ہنوز جاری

 


     دیانہ فرشی پل پر ریلنگ نہ ہونے کی وجہ سے بائیک سوار موسم ندی میں گر کر لاپتہ : قلعہ تیراک گروپ بائیک نکالنے میں کامیاب,  نوجوانوں کی تلاش ہنوز جاری




مالیگاؤں : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر کی موسم ندی میں 2 نوجوانوں کے ڈوبنے کی خبر  سامنے آرہی ہیں.  اس ضمن میں شہر کے سماجی خدمتگار خالد ایس کے نے ایک وائس مسیج اور ایک بائیک کا فوٹو شوشل میڈیا کی سائٹ وہائس ایپ پر شیئر کیا ہے. جس کے مطابق موسم ندی کے دیانہ فرشی پل پر  2 بائیک سوار اندوہناک حادثے کا شکار ہوگئے.  فرسی پل سے گزرتے ہوئے یہ بائیک سوار ہوکر موسم ندی میں جاگرے. واضح رہے کہ دیانہ فرشی پل پر ریلنگ نہ ہونے کے یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا اور دو نوجوان موت کی گود میں جا سوئے.  جس کی اطلاع فورآ قلعہ تیراک گروپ کو دی گئی.  قلعہ تیراک گروپ فورآ جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا.  خالد ایس کے مطابق قلعہ تیراک گروپ کے اطہر احمد تارے کو بائیک مل گئی. جسے ندی سے نکال لیا گیا ہے. بائیک بجاج پلیٹینا ہے جس کا نمبر MH41 R 5552 ہے.

    گاڑی گالنہ کی ہے اور پٹھان ناظم خان کے نام سے رجسٹرڈ ہے. عینی شاہد جابر شاہ جو خود ایک نیوز رپوٹر ہے کے مطابق حادثے کے بعد کافی دیر تک ایک نوجوان زندگی کے لئے حد و جہد کرتا رہا انہوں نے کافی لوگوں سے اس نوجوان کو بچانے کی درخواست کی مگر کوئی آگے نہیں آیا.  تب ایک نوجوان اس شخص کی مدد کے لئے ندی میں کود گیا اور پانی کے بہاؤ کو چیرتا ہوا اس ڈوبنے والے نوجوان کے بالوں کو پکڑ کر اسے بچانے کی کوشش کی مگر ڈوبنے والے نے اس بچانے والے نوجوان کی ٹانگوں کو پکڑلیا . جس کی وجہ سے بچانے والا بھی ڈوبنے لگا. تب اس نوجوان نے خود کو ڈوبنے والے کی گرفت سے آزاد کراکر پانی سے باہر آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے زندگی کی حد و جہد کرنے والا وہ نوجوان 'بچاؤ بچاؤ' پکارتا ہوا ندی میں سما گیا.  تادم تحریر ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی تلاش ہنوز جاری ہے . رمضان پورہ پولس اسٹیشن کی ٹیم اور کارپوریشن عملے کے شکیل تیراک بھی جائے وقوع پر موجود ہے اور لگاتار ان نوجوانوں کی تلاش جاری ہے. 

 



یہ سراسر انتظامیہ کی لاپرواہی اور ٹھیکےدار کی بدعنوانی ہے کہ جس نے دیانہ فرشی پل پر ریلنگ نہیں لگائی اور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح محو خواب ہے.  نہ انتظامیہ بیدار ہوتا ہے اور ناہی یہ بدعنوانی ختم ہونے کا نام لے رہی ہیں. جب تک انتظامیہ بیدار نہیں ہوگی تب تک شہر میں حادثات کا سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے. اگر اسی طرح ان قیمتی جانوں کا زیاں ہوتا ریا تو کہیں عوامی غصہ نہ پھوٹ پڑے. اس حادثے کی وجہ سے شہر میں غم و غصے کا ماحول پایا جارہا ہے.  



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages