src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> علامہ مودودی ؒ کی تحریروں پر پابندی لگانا جمہوریت کی توہین - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 5 اگست، 2022

علامہ مودودی ؒ کی تحریروں پر پابندی لگانا جمہوریت کی توہین

 



علامہ مودودی ؒ کی تحریروں پر پابندی لگانا جمہوریت کی توہین 





مولانا سید ابو الاعلی مودودی ؒ کا رسالہ دینیات نو عمر طلبہ و طالبات کے اذہان میں اسلام کی بنیادی تعلیمات کو راسخ کرنے میں نہایت عمدہ رسالہ ہے جو مدت دراز سے پرائمری سطح کے اسکولوں میں جزو نصاب ہے۔یونیورسٹی سطح پر فکر اسلامی کی تشکیل جدید کے باب میں علامہ مودودی کی مختلف تحریروں کو موضوع بحث بنایا جا سکتا ہے،یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ بالغ نظر ہوتے ہیں، کسی بھی فکر کو تنقید کی نگاہ سے دیکھنے کے مجاز ہوتے ہیں،ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ کو کسی فکر کی کتابوں سے دور رکھنا اور اس پر پابندی لگا دینا جمہوریت کی توہین بھی ہے اور تعلیمی نظام کو تنگ نظر بنانے کی دلیل بھی،ہم پڑوسی ملک کے ادیب سعادت حسن منٹو کی فحش تحریریں پڑھتے پڑھاتے ہیں کیونکہ وہ معاشرے کی عکاسی کرتی ہیں،اسی طرح علامہ مودودی ؒ کی تحریریں ایک فکر کی نمائندگی کرتی ہیں،اس بنا پر ان کا پڑھنا درست ہے اور یہ تحریریں بر صغیر کی سیاسی تاریخ اور مسلم امت کی تاریخ کے موضوع پر بھی ایک منفرد موقف کی علَم بردار ہیں، ان سے طلبہ کو دور رکھنا علم کے ایک باب سے محروم رکھنا ہے  علاوہ ازیں علامہ مودودی ؒ اردو زبان جو ہمارے ملک میں پیدا ہوئی اور خالص ہندوستانی زبان ہے، اس کے نامور ادیب ہیں، ان کی تحریروں کو اردو ادب کے شہ پاروں کی حیثیت حاصل ہے،اس پہلو سے بھی اس پر بندش لگانا صحیح نہیں ہے۔
  میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے سر براہ جناب ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب اور یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص چانسلر،وائس چانسلر صاحبان اور کورٹ کے معزز ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ یونیورسٹی کی آزاد علمی فضا کو مقید کرکے تنگ نظری کا ثبوت نہ دیں،یہ طریقہ کار ہندوستانی ثقافت اور اس کی تہذیبی روایت کے بر خلاف ہے۔  و السلام!
محمد عارف عمری
رکن مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر  
8087175185      

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages