۱۲ نومبر معاملے میں محروسین کی ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو،
مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں محروسین کے اہل خانہ تھے ہائی کورٹ میں موجود
۱۲ نومبر تشدد معاملے کے محروسین کی ضمانت کی عرضداشت پر کل ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہونا تھی- شام ساڑھے چار بجے معزز جج انوجا دیسائی کے سامنے عرضداشت پیش ہوئی۔ چونکہ کئی ملزمین کی درخواست ضمانت پر جراح ہونی تھی اور وقت کم تھا، معزز جج نے سماعت ملتوی کردی- اب شنوائی ۱۳ ستمبر ہوگی. ممبئی ہائی کورٹ میں کل جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں محروسین کے اہل خانہ بڑی تعداد میں حاضر تھے-
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محروسین کی رہائی کے لیے کوشاں مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ ملزمین کی درخواست ضمانت پر شنوائی کے لیے پہلے 16 ستمبر کی تاریخ طئے تھی- لیکن ہم نے کوشش کی سماعت اس سے قبل ہوسکے- ہمارے وکیل نرنجن مندارگی و دیگر وکلاء نے اس تعلق سے محنت کی اور 16 ستمبر کی بجائے 29 اگست کی تاریخ ملی- ہم سب پرامید تھے کہ اس مرتبہ سماعت ہوجائیگی کیونکہ ریگولر بورڈ پر بھی عرضداشت کا پہلا نمبر تھا- اس کے باوجود بدقسمتی سے نمبر آتے آتے شام ساڑھے چار بج گئے- چونکہ کئی ملزمین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہونا تھی جسکے لیے کافی وقت درکار تھا- اسکے علاوہ محکمہ پولیس کی جانب سے بھی آفیسر حاضر نہیں تھے- ان وجوہات کی بناء پر معزز جج نے شنوائی کے لیے 13 ستمبر کی تاریخ طئے کردی-

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد گزشتہ دس ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں- انکے اہل خانہ کے لیے یہ صبر آزما ایام ہیں- لیکن ہمیں اللہ کی ذات پر مکمل یقین ہے اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے- جنتادل سیکولر کی جانب سے مسلسل قانونی جدوجہد جاری ہے- بہت جلد تمام محروسین رہا ہونگے، انشا اللہ- موصوف نے ایک مرتبہ پھر شہریان مالیگاؤں سے اپیل کی کہ وہ محروسین کی رہائی کے لیے دعائیں کرتے رہیں-
واضح رہے کہ ۱۲ نومبر معاملے کے محروسین کی رہائی کے لیے جنتادل سیکولر کے ذمہ داران مسلسل کوشش کررہے ہیں- اب تک 20 سے زائد ملزمین کو مقامی عدالت سے ضمانت مل چکی ہے- بقیہ ملزمین کی ضمانت مقامی عدالت سے نامنظور ہونے کے بعد ممبئی ہائی کورٹ میں جدوجہد جاری ہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں