ایشیاء کپ 2022: سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کی خاتون صحافی پر ہوئے برہم، بھارت کی شکست کے بعد شروع ہوا تنازعہ
پاکستان کا ایشیاء کپ 2022 کا آغاز بھارت کے ہاتھوں شکست سے ہوا۔ سنسنی خیز میچ کے آخری اوور میں ہارڈک پانڈیا نے چھکا لگا کر ٹیم انڈیا کو فتح دلائی۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 148 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے ٹیم انڈیا نے 5 وکٹیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی اس شکست کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد نے خاتون صحافی سے متعلق ایک ٹوئیٹ کیا جس کے بعد تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔
سرفراز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ '17ویں اوور میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 5 فیلڈرز دائرے کے اندر تھے اور نیشنل ٹی وی پر فائٹ میچ کے بعد ایک نام نہاد خاتون صحافی نے پاکستانی ٹیم کو کوستے ہوئے کہا کہ نہ رن بنتے ہے, نہ کیچ پکڑتے ہے، کمال ہے بھائی ۔'
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر ٹیم کو سزا دی گئی۔ جس کی وجہ سے آخری تین اوورز میں 30 گز کے دائرے میں 4 کے بجائے 5 فیلڈرز رکھنا ضروری ہو گیا۔
ایشیاء کپ میں پاکستان کا اگلا میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہے جب کہ بھارتی ٹیم اپنا اگلا میچ بدھ 31 اگست کو اس ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔ امید ہے کہ دونوں ٹیمیں سپر 4 میں جگہ بنا لیں گی، اگر ایسا ہوتا ہے تو شائقین کو 4 ستمبر کو ایک بار پھر بھارت بمقابلہ پاکستان کا دلچسپ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں