عارف بیگ مرزا کو راشٹریہ پروگرامی پترکار سنگھ کا ایوارڈ
مالیگاؤں : راشٹریہ پروگرامی پتر کارنکھ کی جانب سے گذشتہ روز ناسک میں ایوارڈ تفویض کئے جانے کی تقریب عمل میں آئی ۔ مقامی سطح پر سہارا اسپتال کے انچارج عارف بیگ کو بھی ان کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے توصیفی سند دے کر استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی سچن پاٹل کے علاوہ راشٹریہ پروگرامی پترکار سنگھ کے قومی صدر سوریہ ونشی بھی موجود تھے ۔ سوشل میڈیا کے توسط سے عارف بیگ کو پروگرامی پترکار سنگھ کا دائرہ وسیع کرنے ، سماج میں ظلم و زیادتی اور نفرت کے ماحول کو ختم کرنے سمیت ، دبے کچلے افراد کی خدمات انجام دینے پر یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔ جس کی سراہنا کی جارہی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں