src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 70 سالہ پاکستانی خاتون 37 سالہ شخص کی بنی دوسری بیوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 25 اگست، 2022

70 سالہ پاکستانی خاتون 37 سالہ شخص کی بنی دوسری بیوی

 



 70 سالہ پاکستانی خاتون 37 سالہ شخص کی بنی دوسری بیوی 


  اپنی محبت حاصل کرنے کے لیے انسان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔  اس بات کو سچ ثابت کرتے ہوئے پاکستان سے ایک محبت کی کہانی طشت از بام ہے جہاں 37 سالہ افتخار نے بچپن کی محبت حاصل کرنے کے لیے 70 سالہ بزرگ خاتون کشور بی بی سے شادی کر لی۔  دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے پسند کرتے تھے لیکن عمر میں اتنا فرق تھا کہ جوانی میں گھر والے راضی نہیں ہوئے جس کے بعد افتخار نے دوسری جگہ شادی کر لی اور ان کے 6 بچے بھی ہوئے لیکن کشور 70 سال کی عمر تک کنواری ہی رہیں۔ .


  اب بالآخر دونوں نے اپنی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک دوسرے سے شادی کر لی ہے۔  ان کی شادی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔  دونوں کی شادی پاکستان میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔


  افتخار جب بہت چھوٹا تھا تو وہ کشور بی بی کو بہت پسند کرتا تھا۔  سن شعور پر پہنچنے کے بعد انہوں نے کشور سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو ماں نہیں مانی۔ دونوں کی شادی نہیں ہوئی تو کشور نے زندگی بھر کسی اور سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔  کشور کو اندازہ نہیں تھا کہ 70 سال کی عمر میں وہ اپنی جوانی کی محبت کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے  گی۔


  بلاشبہ کشور کی عمر 70 سال ہے لیکن شادی کے بعد ان کی خواہش کسی نوجوان جوڑے سے کم نہیں ہے۔ جب ایک رپورٹر نے کشور سے شادی کے بعد سہاگ رات کی منزل پوچھی تو اس نے بے ساختہ کراچی اور مری کا نام لیا۔


  کشور کے نئے دولہا افتخار نے بتایا کہ وہ خاندان کی وجہ سے ان کا خواب وصل تو ادھورا رہ گیا لیکن شادی کے بعد افتخار نے کشور سے ملنا بند نہیں کیا تھا۔  دونوں اکثر پارکوں یا مختلف جگہوں پر ملتے اور ایک ساتھ وقت گزارتے۔

 ان دونوں کی محبت کی کہانی میں سب سے مشکل کشور بی بی کا فیصلہ تھا۔  جوانی میں دونوں کا ملن نہ ہوسکا تو افتخار نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی اور بعد میں ان کے 6 بچے بھی ہوئے تاہم کشور بی بی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ شادی کریں گی صرف افتخار سے ورنہ زندگی بھر کنواری رہے گی۔


 عام طور پر اگر کسی شادی شدہ خاتون سے اس کے شوہر کی دوسری شادی کی بات کی جائے تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوجاتی ہے لیکن افتخار کو بچپن کا پیار ملنا خوش قسمت ثابت ہوا اور اس کی بیوی خوشی خوشی دوسری شادی پر راضی ہوگئی۔  افتخار کی پہلی بیوی نے دوسری شادی پر کہا کہ وہ اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے اس لیے وہ دوسری شادی کے لیے راضی ہوگئی۔  اسی دوران جب رپورٹر نے افتخار سے پوچھا کہ وہ دوسری شادی کے بعد اب کس بیوی کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ کشور بی بی کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کی بچپن کی محبت ہے۔ 


 جب دلہے کے والدین سے افتخار کی 70 سالہ کشور سے دوسری شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس فیصلے سے اتفاق کیا۔  افتخار کے والدین کا کہنا تھا کہ جب دونوں اتنے سالوں سے محبت میں تھے تو پھر شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages