پترا چال کیس: سنجے راؤت کی عدالتی حراست میں 5 ستمبر تک توسیع
ممبئی: شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو پترا چال گھوٹالہ معاملے میں ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سنجے راؤت کو آخری بار عدالت نے 22 اگست کو یعنی آج تک عدالتی حراست میں بھیجا تھا۔ اب پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے پترا چال اراضی گھوٹالہ معاملے میں سنجے راؤت کی عدالتی حراست میں 5 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔
راؤت کو ای ڈی نے 31 جولائی کی رات دیر گئے پترا چال گھوٹالے میں گرفتار کیا تھا۔ مقامی عدالت نے انہیں اسی وقت 8 اگست تک تحویل میں بھیج دیا تھا۔ جب آج 22 اگست تک ان کو کورٹ کسٹڈی میں بھیج دیا تھا, وہیں آج خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے انہیں 5 ستمبر تک ان کی عدالتی حراست میں توسیع کردی ہے۔ راؤت کی قانونی ٹیم تمام تیاریاں کریں گی اور خصوصی عدالت میں ان کی ضمانت کی درخواست دے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں