src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> یوپی : دلخراش حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک: نوجوان حاملہ بیوی اور تین لڑکیوں کو موٹر سائیکل پر لے جا رہا تھا، کنٹینر نے روند دیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 22 اگست، 2022

یوپی : دلخراش حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک: نوجوان حاملہ بیوی اور تین لڑکیوں کو موٹر سائیکل پر لے جا رہا تھا، کنٹینر نے روند دیا





یوپی : دلخراش حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک:


 نوجوان حاملہ بیوی اور تین لڑکیوں کو موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا ، کنٹینر نے روند دیا




 میرٹھ-باغپت ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب اتوار کی رات دیر گئے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔  کنٹینر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔  ہلاک ہونے والوں میں حاملہ خاتون، اس کا شوہر اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔  مرنے والے تمام افراد سنگھاولی آہیر تھانہ علاقہ کے تحت ڈولا گاؤں کے ساکن تھے۔


 تھانہ انچارج بلینی نے بتایا کہ 35 سالہ فتح محمد دولا گاؤں میں رہتا تھا۔  اتوار کی رات وہ 8 ماہ کی حاملہ بیوی تبسم (31)، بیٹیوں علما (8)، اقراء (5) اور مائرہ (ڈیڑھ سال) کے ساتھ موٹر سائیکل پر میرٹھ سے اپنے گھر جا رہا تھا۔


 اس نے میرٹھ-باغپت روڈ پر بلینی تھانہ علاقے میں ٹول سے تقریباً 150 میٹر پہلے ایک ٹرک کو اوور ٹیک کیا۔  تب باغپت سے سامنے سے آنے والے کنٹینر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔  جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار جوڑا اور تینوں بچے سڑک پر گر گئے۔  حادثے میں سبھی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔  اب خاندان میں صرف 7 سالہ بیٹی رہ گئی ہے۔


 ایک عینی شاہد یوگیندر نے کہا، "میں تصادم کی آواز سن کر موقع پر پہنچا۔ میں نے پانچ لوگوں کو تڑپتے  ہوئے دیکھا۔ کچھ ہی دیر میں سبھی کی موت ہو گئی،  دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ کسی نے پولیس کو اس حادثے کی اطلاع دے دی۔"


 کھیکڑا کے سی او وجے چودھری نے کہا، "فتح محمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ میرٹھ سے آرہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل کینٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بچوں سمیت 5 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ کینٹر ڈرائیور ارشاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے, جو میرٹھ کا رہنے والا ہے ۔ کینٹر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages