قلعہ تیراک گروپ کی حقیقی مخلصانہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدمات پیش کرنے پر استقبالیہ پروگرام
مالیگاؤں : الحمدﷲ قلعہ تیراک گروپ قلعہ کی بیش بہا نیک خدمات کو دیکھتے ہوئے ہم اہلیان محلہ قلعہ_ رسول پورہ_ اسلام آباد_ بوہرہ باغ _ غالب نگر _ موتی پورہ کی جانب سے کل بروز جمعہ بعد نماز عشاء خیابان نشاط چوک رکشہ اسٹاپ پر*
تیراک گروپ کی خدمات کے اعتراف میں عظیم الشان استقبالیہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے اس عظیم الشان استقبالیہ پروگرام کی صدارت عزت مآب عالی جناب حضرت مولانا ادریس عقیل ملی صاحب فرمائے گے اس عظیم الشان استقبالیہ پروگرام میں شہر عزیز مالیگاؤں کے ایم ایل اے حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے دست مبارک سے اعزاز و انعامات کی تقسیم ہونگی
یاد رہے کے انسانیت کا درد رکھنے والے کارپوریٹر ایڈوکیٹ گریس بورسے صاحب کی جانب سے پانچ تیراکی کیٹ اور قلعہ تیراک گروپ کے پندرہ اراکین کا فی نفر دس لاکھ روپے کا بیمہ بھی کارپوریٹر ایڈوکیٹ گریس بورسے صاحب کی جانب سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے دست مبارک سے دیا جائے گا
شہر عزیز مالیگاؤں کی باشعور عوام سے مؤدبانہ گزارش ہیکہ اس عظیم الشان اعتراف خدمات کے پروگرام میں شرکت کرکے صاحبان اعزاز کی حوصلہ افزائی کریں
دعا کرو کے سلامت رہے میری ہمت و طاقت
یہ ایک چراغ کئی آندھیوں پر بھاری ہے
منجانب
اہلیان موتی پورہ_رسول پورہ_قلعہ _بوہرہ باغ _غالب نگر _
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں