src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> درسی کتب تیار کرنے والی لسانی کمیٹی کے اہم رکن سلیم شہزاد نے چالیس گاؤں کی اردو اسکولوں کا دورہ کیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 31 جولائی، 2022

درسی کتب تیار کرنے والی لسانی کمیٹی کے اہم رکن سلیم شہزاد نے چالیس گاؤں کی اردو اسکولوں کا دورہ کیا.



درسی کتب تیار کرنے والی لسانی کمیٹی کے اہم رکن سلیم شہزاد نے چالیس گاؤں کی
اردو اسکولوں کا دورہ کیا.



طلبہ موبائل سے دوری اور درسی کتب سے قربت اختیار کریں: سلیم شہزاد




چالیس گاؤں : اردو ادب میں عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے والے مشہور و معروف ادیب، شاعر اور نقاد سلیم شہزادنے جامڑی ،چالیس گاؤں کی اردو اسکولوں میں وزٹ کی .اس موقع پرجامڑی ضلع پریشد اردو میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالروف سر، اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر جابر قریشی اور جمیل بھائی ٹیلر نے،تہذیب اردو ہائی اسکول میں وزٹ پر قادریہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکریٹری حاجی شکیل منصوری اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر سلیم خان سر نے موصوف کا استقبال کیا۔ اس مختصر سی تقریب میں  شکیل سر نے تعارفی کلمات کہے، شبیر رضوی سر نے کہا کہ ہماری تو تمنا تھی ہی لیکن ہماری اسکول کے بچوں کی بھی یہ خواہش تھی کہ مالیگاؤں کے سلیم شہزاد جن کے لکھے ہوئے اسباق اور نعت اول دوم سوم ہفتم اور دہم جماعت کی اردو زبان کی نصابی کتاب میں موجود ہیں ، انہیں اپنی اسکول میں مدعو کیا جائے، اس موقع پر سلیم شہزاد نے طلبا و طالبات کو یہ نصیحت بھی دی کہ ’’اسکول کی کتابوں سے دوستی کرو اور موبائل سے بچتے رہو، آپ نے کہا کہ درسی کتب کا شب و روز مطالعہ کرتے رہو ، اس سے ذخیرۂ الفاظ بھی بڑھے گا اور یہ تعلیمی ترقی کاذریعہ بھی بنے گا‘‘. شبیر رضوی سر نے نظامت کے فرائض بہترین انداز میں انجام دیئے جب کہ مشتاق سر نے اظہار تشکر کیا، شاعر اور نقاد سلیم شہزاد نے چالیس گاؤں میں واقع تہذیب اسکول کا بھی دورہ کیا، موصوف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی صدارت اسکول کے ڈائریکٹر سلیم دادا نے کی اور نظامت کے فرائض شاہد سر نے انجام دیئے، تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے انیس سر نے کہا کہ طلبا کے ساتھ ساتھ تمام اساتذہ کے لیے بھی سلیم شہزاد جیسی عظیم تعلیمی شخصیت کی تہذیب اسکول میں آمد باعث مسرت ہے، اس تقریب میں موجود دسویں گیارہویں اور بارہویں کلاس کے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سلیم شہزاد سر نے اپنے خطاب میں اردو زبان کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ آج کی ہماری پیاری اور شیریں اردو زبان نے کیسے سینکڑوں برس کا سفر مکمل کیا، طلبا و طالبات کو نصیحت فرمائی کہ وقت کی قدر کرو، موبائل سے دوری اور درسی کتب سے قربت اختیار کرو، زمانہ بہت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، تم بھی اپنے اساتذہ کے زیر نگرانی اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ترقی کرو، اس خطاب کو اساتذہ و طلبا نے بڑی دلجمعی کے ساتھ سماعت کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages