شولاپور میں جمعیۃ ہسپتال کا شاندار افتتاح
جمعیۃ کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، جمعیۃ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر مولانا ندیم صدیقی و دیگر کا اظہار خیال
شولاپور: جمعیۃ علماء ضلع شولاپور کے ذریعہ جمعہ کو رحمت بی ٹیکری، سدھیشور پیٹھ، شولاپور میں جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کے دست مبارک سے جمعیۃ ڈے کیئر اسپتال کا افتتاح عمل میں آیا۔ اسپتال کے افتتاح کے موقع پر مولانا ندیم صدیقی صاحب نے جمعیۃ علماء کی جانب سے بنائے گئے اس ہسپتال اور اس کے لئے کوشش کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ جمعیۃ کا یہ ہسپتال ضلع بھر سے آنے والے غریب مریضوں کو بلا لحاظ ذات پات، مذہب اور نسل کے انتہائی معمولی شرح پر بہترین خدمات فراہم کرے گا، اور ہر طرح کے مریضوں کا ماہر معالجین کی نگرانی میں علاج کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمتِ مخلوقِ خدا کے ذریعہ دوسروں کو نفع پہنچانا اسلام کی روح اور ایمان کا تقاضہ ہے۔ ایک بہترین مسلمان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ایسے کام کریں جو دوسرے انسانوں کیلئے مفید اور نفع بخش ہوں۔ خدمت خلق کو بطور عبادت ادا کیا جائے تو جہاں خدمت خلق سے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوگی وہاں معاشرہ میں ایک دوسرے انسان کے دل میں باہمی احترام اور محبت پیدا ہوگی انسان کو خود اپنی ضرورت پورا کرنے میں جتنا سکون ملتا ہے اس سے کہیں زیادہ خدمت خلق کرنے والے انسان کو روحانی تسکین نصیب ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلوص کے ساتھ خلق خدا کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
مولانا محمد ابراہیم قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء ضلع شولاپور) نے تعارف میں بتایا کہ اس اسپتال کے قیام کی واحد وجہ غریبوں اور غریبوں کو کم قیمت پر بہترین مریضوں کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء شولاپور کی ویب سائٹ اور ٹول فری نمبر کا اجراء بھی کیا گیا۔ شولاپور جمعیۃ ڈے کیئر اسپتال میں میڈیسن، پیڈیاٹرکس، فزیوتھراپی، آرتھوپیڈک، لیب، ایکسرے اور اچھی طرح سے لیس طبی سہولیات موجود ہیں۔ اس موقع پر جناب الیاس شیخ صاحب، حاجی ناصر خلیفہ صاحب، حاجی ایوب بھائی قریشی صاحب مولانا حبیب الرحمن قاسمی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ ) قاری شمس الحق صاحب (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ )و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
اس پروگرام میں ڈاکٹر الیاس شیخ، ڈاکٹر امزاد سید، ڈاکٹر عمر فاروق ملا، ڈاکٹر اقبال جمعدار، ڈاکٹر رحمت اللہ مومن، ڈاکٹر سمیر شیخ سابق کارپوریٹر بابا مستری، سابق میئر عارف شیخ، سابق کارپوریٹر ریاض ہنڈیکاری، سابق کارپوریٹر توفیق شیخ، سابق کارپوریٹر اظہر ہنڈیکاری، رفیق انعامدار انا پرنسپل ڈاکٹر اقبال تمبولی، حاجی کے۔ بی نداف، حاجی اسحاق شیخ، حاجی ایوب بھائی منگلگیری، حافظ اے حامد چندا، جنرل سیکریٹری حسیب نداف، جنرل سیکریٹری حاجی معین الدین شیخ، مفتی اے حامد، مفتی غوث، زبیر بگوان، زبیر قریشی، منیف چودھری، اخلاق قریشی، سہیل خان، پٹیل اور ڈاکٹر ایم ڈی شیخ وغیرہ معززین موجود تھے۔
پروگرام کی کامیابی کے لئےمیونسپل سرونٹ ونود بھونسلے، پروین ڈونگرے، ڈاکٹر شکیل عطار، ڈاکٹر سبحان شیخ، فاروق ہیرولی، اے قیوم جمعدار، اے راشد الندکر، نذیر منشی، عرفان ملا، حاجی قاسم سید، ریاض چندرگی، این اے حکیم موجود تھے۔ الطاف لمبو والے، محسن (مکری) سالار کی بڑی تعداد معززین کے ساتھ موجود تھی۔
حاجی مشتاق انعامدار، حاجی اے ستار درزی، یونس ڈونگونکر، ابوبکر شیخ، حافظ یوسف، حافظ محمود، ایم یوسف پیارے، محبوب شیخسار، جاوید کولم پلی، حسن ہنجنیکر، اے شکور خلیفہ، اے قادر والسنگ اللہ سنکر، حفیظ یعقوب اللہ، حاجی مشتاق انعامدار۔ نداف، سہیل شیخ، اے ماجد گدوال، دستگیر شیخ، معیز پٹھان، ماجد شیخ، صدام، الطاف شیخ، الطاف بڈھیر، رفیق پٹیل وغیرہ نے خصوصی کاوشیں کیں۔ علاوہ ازیں ضلع جمعیۃ علماء کے جملہ عہدیدران و اراکین نے اہم کردار ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں