مالیگاؤں میں ابراہیم لالہ کا بے رحمانہ قتل آپسی رنجش کا شاخسانہ! ملزمین فرار
مالیگاؤں(نامہ نگار) مالیگاؤں شہر موصولہ تازہ خبروں کے مطابق یہاں کے سلیم منشی نگر, آزاد نگر کے پاس قریب رات ایک بجے کے درمیان دو گروپوں کی خونی جھڑپ میں ابراہیم لالہ نامی نوجوان کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا گیا. بتایا جاتا ہے کہ ابراہیم لالہ کا اصل نام محمد ابراہیم محمد شمش الدین تھا. سلیم منشی نگر کی گلی نمبر4 کے ساکن مقتول ابرہیم لالہ سائزنگ وارپر کا کام کرتا تھا. کل رات معمولی بات پر جھگڑا ہوا, واضح رہے کہ اس معمولی جھگڑے میں ابراہیم لالہ پر تلوار کی مدد سے جان لیوا حملہ کیا گیا. تلوار کا وار اتنا مہلک تھا اس کی وجہ سے ابراہیم لالہ کی جان چلی گئی. دو مہینہ قبل ہی ابراہیم لالہ رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے. آزاد نگر پولیس نے اقدام قتل کی دفعہ 302,آرم ایکٹ کی قلم 4/25 اور 34 کے تحت ملزمان پر قتل کا معاملہ درج کر لیا ہے. عیاں رہے کہ آپسی رنجش کے تحت دو گروپوں میں تکرار ہوئی جس کے سبب ابراہیم لالہ نامی شخص کو زخمی حالت میں ہاسپٹل لے جائے گیا ہاسپٹل پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا فی الحال اسے پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے مسجدوں میناروں کے شہر میں قتل و خون کی بڑھتی واردات سے شہر کا وقار مجروح ہوتا جارہا ہے. مزید تفصیلات کا انتظار ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں