مالیگاؤں : پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں گزشتہ سال 12 نومبر کو مالیگاؤں بند کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں گرفتار 15 ملزمین کی درخواست ضمانت پر آج بروز منگل ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہونا تھی- لیکن تحقیقاتی آفیسر کی غیر حاضری کیوجہ سے ہائی کورٹ میں سماعت نہ ہوسکی- اسکے علاوہ دو ملزمین کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 جولائی کو ہونا تھی- لیکن اب تمام محروسین کی درخواست ضمانت پر سنوائی 13 جولائی کو ہوگی- آج ہائی کورٹ میں جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی، سینئر وکلاء اور محروسین کے اہل خانہ کیساتھ ہائی کورٹ میں موجود تھے- اسکے علاوہ ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان بھی قانونی رہنمائی کے لیے حاضر تھے-
مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ آج 15 ملزمین کی درخواست ضمانت پر سنوائی ہونے والی تھی- لیکن تحقیقاتی آفیسر اور مالیگاؤں پولیس کی جانب سے کوئی آفیسر حاضر نہیں تھا- اسلیے سرکاری وکیل نے سنوائی کے لیے آگے بڑھانے کی مانگ کی تھی- اس دوران عدالت ہمارے وکیل ایڈوکیٹ نرنجن مندارگی نے عدالت کے سامنے یہ بات بھی رکھی کہ دو ملزمین رضوان بیٹری والا اور ناصر کرانہ والا کی ضمانت کی عرضداشت پر سماعت 11 جولائی کو متعین ہے اور مزید سات ملزمین نے بھی ضمانت کی عرضی داخل کی گئی ہے- تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے کہا کہ تمام ملزمین کی درخواست ضمانت پر سنوائی ایک ساتھ اب 13 جولائی کو ہوگی- عدالت نے مالیگاؤں پولیس کو بھی ہدایت دی ہیکہ وہ 13 جولائی کو اپنے جواب کیساتھ عدالت میں حاضر رہیں-
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ ہمیں امید تھی کہ اگر آج ہائی کورٹ میں سنوائی ہوتی ہے تو کم از کم 15 ملزمین کی ضمانت منظور ہو جائیگی اور دیگر محروسین کی رہائی کا راستہ بھی ہموار ہوگا- لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا- بہرحال اب تمام ملزمین کی ضمانت پر سنوائی 13 جولائی کو ہونا طئے ہے- 30 سے زائد افراد آٹھ ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں- کچھ ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں- لیکن ہمیں اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ ہے- بہت جلد انصاف ہوگا اور تمام محروسین رہا ہونگے- عدلیہ کا نظام سست ہے- ہم پرامید ہیں کہ 13 جولائی کو محروسین کے حق میں فیصلہ آئیگا- انشا اللہ- موصوف نے کہا کہ جنتادل سیکولر سیاست سے اوپر آٹھ کر کئی ملزمین کی رہائی کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور جب تک تمام بے قصور افراد جیل سے رہا نہیں ہوجاتے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے-
ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے بتایا کہ سرکاری وکیل 28 جولائی کی تاریخ مانگ رہے تھے- لیکن ہم نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین 8 ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں- اسلیے ضمانت پر سنوائی جلد سے جلد ہونی چاہیے- جسکے بعد عدالت نے تمام ملزمین کی ضمانت کی عرضداشت پر سماعت کے لیے 13 جولائی کی تاریخ طئے کی ہے- بتادیں کہ جنتادل سیکولر کئی ملزمین کی قانونی معاونت کے لیے سرگرم عمل ہے اور مستقیم ڈگنیٹی مسلسل ممبئی کا سفر کررہے ہیں تاکہ محروسین کی رہائی کی راہ ہموار ہو- اب تک 30 سے زائد ملزمین ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں-

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں