جودھ پور میں بہیمانہ قتل کی واردات !
دعوت میں بلا کر کیا قتل... پیٹ اور پیٹھ پر کئے چاقو کے 40 وار ۔
جودھ پور (راجستھان)۔ جودھ پور پولیس کمشنریٹ کے پرتاپ نگر صدر تھانہ علاقے میں کل رات ہنگامہ ہوا۔ درحقیقت آنے والے دنوں میں ایک خاندان میں شادی ہونے والی ہے، اسی خاندان کے لوگوں نے کل دعوت کے لیے اردگرد کے لوگوں کو بلایا تھا، دعوت سے عین پہلے بنڈوری نکالی گئی اور بنڈوری میں ڈی جے بج رہا تھا۔ اس ڈی جے کے تنازعہ میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ دیگر دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس قتل عام کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
دراصل چاقو سے وار کرنے کا یہ واقعہ باپو کالونی میں پیش آیا۔ جہاں اونچی آواز میں بج رہے ڈی جے پر امن اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کر رہا تھا۔ اسی دوران اظہر الدین اور اس کے ساتھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے امن کو ناچنے سے منع کیا اور ڈی جے کو بند کرنے کو کہا۔ لیکن ڈی جے بھی بجتا رہا اور امن اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈانس کرتا رہا۔ اس کے بعد دعوت کا وقت ہوگیا۔ دعوت میں کھانا کھاتے ہوئے دونوں فریق آمنے سامنے ہی بیٹھے تھے کہ ان میں پھر جھگڑا ہوگیا۔
تنازعہ کی وجہ سے اظہر الدین اور اس کے کچھ ساتھیوں نے امن کو گھیر لیا اور اس کے پیٹ، پیٹھ اور کمر پر چاقو سے 22 وار کئے۔ اس کا اتنا خون بہہ گیا کہ وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا اور اس کے بعد دوبارہ اٹھ نہ سکا۔ امن کو بچانے کے لیے آنے والے اس کے دو دیگر ساتھیوں کو بھی الگ الگ چگہ پر 18 چاقو لگے۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اس قتل عام کے بعد دعوت میں ایسا خوف و ہراس پھیلا کہ لوگ وہاں سے بھاگ گئے۔ پولیس کو فوری طور پر موقعۂ واردات پر بلایا گیا، پولیس نے تینوں کو ایم جی ایچ اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے امن کو مردہ قرار دیا۔ اس کے دونوں ساتھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، دونوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دریں اثناء دوپہر ایک بجے کے قریب پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ امن اور اظہر الدین کے درمیان کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ تقریباً ایک ماہ قبل دونوں محلے میں آمنے سامنے آگئے تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں فریقین کو سمجھایا اور انہیں وہاں سے بھیج دیا تھا۔ لیکن کل رات دونوں فریق ایک دوبارہ آمنے سامنے آگئے اور ایک نے دوسرے پر حملہ کردیا۔ مفرور اظہر الدین کی تلاش میں شہر بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اے ڈی سی پی ہرپول سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد باپو نگر اور ملحقہ کالونی میں پولیس کا بندوبست کیا گیا ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں