جلاد شوہر بیوی کا سر دھڑ سے الگ کرکے کٹا ہوا سر لے کر پولس اسٹیشن پہنچا۔
سنبھل : اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے حیات نگر علاقے میں جمعہ کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے معمولی بات پر اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ معلومات کے مطابق سلمان اور صاحبہ کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ پولیس افسر جتیندر کمار کے مطابق، سلمان نے اپنی 25 سالہ بیوی صاحبہ کو جمعہ کی صبح حیات نگر تھانہ علاقے کے علاقے کھچڑی پور میں گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ مقتولہ کے لواحقین کا الزام ہے کہ اسے جہیز کے لیے قتل کیا گیا ہے۔ خاندان والوں کا الزام ہے کہ سلمان شادی کے بعد سے ہی ان کی بیٹی کو جہیز کے لیے طعنے دیتا تھا۔ یہی نہیں بات بات پر وہ اپنی بیوی صاحبہ کی پٹائی بھی کرتا تھا۔ دونوں کے درمیان تنازعہ کو سلجھانے کے لیے کئی بار پنچایت بھی بلوائی گئی لیکن ہر بار سلمان پنچایت کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرتا ہیں اور اپنی بیوی کو مزید نہ مارنے کا عہد کرتا تھا۔
گھر آکر بیٹی کو مارتا اور جہیز لانے کے لیے دباؤ ڈالتا۔ سلمان کی مارپیٹ سے تنگ آکر صاحبہ نے خواتین کمیشن اور ضلع ایس پی سے بھی شکایت کی تھی۔ صاحبہ کی شکایت پر پولیس نے اس پر معمولی سی دفعات لگا کر اسے جیل بھیج دیا تھا لیکن کچھ دنوں بعد وہ ضمانت پر باہر آیا اور سب کے سامنے اپنی بیوی سے معافی مانگ لی۔ جمعہ کو سلمان نے صاحبہ کی گردن گنڈاسے کاٹ کر قتل کر دیا اور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں