عید الاضحٰی کے پیش نظر کانگریس کی نمائندگی
اتی کرمن اور گٹروں کی صفائی سے متعلق میمورنڈم دیا گیا
مالیگاؤں : شہر میں اس وقت انتظامیہ کی جانب سے اتی کرمن صاف کیا جارہا ہے۔ وہیں دوسری جانب بقرعید بھی سر پر ہے۔ بارش کے موسم میں عوام تکالیف کا شکار ہے۔ ان تمام مسائل کو لیکر مقامی کانگریس کے صدر اعجاز بیگ نے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کی اور میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ و آگاہی دلائی کہ شہر میں اتی کرمن توڑنے کے بعد مٹی پتھر وغیرہ اسی طرح چھوڑ دیا جارہا ہے۔جس کی وجہ سے شہریان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راستہ چلنے والوں کو تکلیف ہورہی ہے۔ اس لئے اتی کرمن توڑنے کے بعد مٹی پتھر وغیرہ کو بھی کارپوریشن کی جانب سے صاف کیا جائے۔ مزید یہ کہ بقرعید سر پر ہے ایسے میں قربانی کے بعد صاف صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہوجاتا ہے۔ کئی کئی دنوں تک جانوروں کا فضلہ اور دیگر خارجی اشیاء چوک چوراہوں پر پڑی رہتی ہیں۔ جس کے سبب بیماری پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ مزید یہ کہ بدبو سے عوام بہت پریشان ہوجاتے ہیں۔ اس لئے بقرعید کے ایام میں کارپوریشن کی جانب سے فوری صاف صفائی پر توجہ دی جائے۔ اس کے علاوہ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جونا آزاد نگر سے بجرنگ باڑی تک انڈر گراؤنڈ نالے کی صفائی کی جائے۔ اور اسے شروع کیا جائے۔ تاکہ سڑک پر جمع ہونے والے پانی کی بہ آسانی نکاسی ہوسکے۔ بارش کے ایام میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہورہا ہے۔ اسکولی بچوں، بوڑھوں اور نمازیوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ان تمام مسائل کو سننے کے بعد کارپوریشن کمشنر و انتظامیہ کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس موقع پر کانگریس کے صدر و اراکین میں صدر کانگریس اعجاز بیگ، صابر بھائی ایس ٹی ڈی والے، عبد الغفار آسام ٹی، زین العابدین پٹھان، طیب خان، عمران راشد، مزمل اسماعیل ، مومن عبدالحفیظ ، محمد صادق و دیگر اراکین موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں