کارپوریٹروں کی معیاد ختم لیکن جنتادل سیکولر کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے کی عوامی خدمات کا سلسلہ جاری
قاسمیہ مسجد (نیا اسلامپورہ) کے پاس جمع کوڑا کچرا جے سی بی مشین سے صاف کرایا گیا-
موجودہ وارڈ نمبر 6 میں صاف صفائی سمیت ہر چھوٹے بڑے کام کے لیے جنتادل سیکولر کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے ہمہ وقت متحرک رہتے ہیں- کارپوریٹروں کی معیاد ختم ہوجانے کے باوجود عبدالباقی راشن والے کی عوامی خدمات کا سلسلہ جاری ہے- کل بروز جمعہ عبدالباقی راشن والے نے قاسمیہ مسجد (نیا اسلامپورہ) کے پاس جمع کوڑا کچرا جے سی بی مشین بلواکر صاف کروایا-
تفصیلات کے مطابق قاسمیہ مسجد کے پاس جمع کوڑے کچرے کیوجہ سے وہاں سے گزرنے والے بالخصوص نمازیوں کو کافی تکلیف ہورہی تھی- اس بات کی نشاندہی ساکن نیا اسلامپورہ بلال احمد نے کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے کو دی- عبدالباقی راشن والے نے فوراً جے سی بی مشین بلوائی اور قاسمیہ مسجد کے پاس جمع کوڑے کچرے کو صاف کروایا-
اہلیان نیا اسلامپورہ بالخصوص مصلیان قاسمیہ مسجد نے مذکورہ کام کے لیے کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دُعاؤں سے بھی نوازا-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں