لو میریج کی سزا : سسرال والوں نے بہو کے ساتھ کیا حیوانیت کا مظاہرہ ۔
مارپیٹ کرنے کے بعد پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا ڈنڈا۔ پولس نے کیا مقدمہ درج
دیوریا : یوپی کے دیوریا میں ایک خاتون کے ساتھ سسرال میں وحشیانہ سلوک کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ یہاں کے ایک بڑی برادری کے بیٹے کو دوسری ریاست کی چھوٹی برادری کی لڑکی سے محبت ہوگئی. نوجوان نے اپنے اہل خانہ سے بغاوت کرکے شادی کرلی. اس شادی پر اہل خانہ کو اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے بیٹے کی سزا اپنی بہو کو دے دی۔ گھر والے بیٹے سے دوبارہ شادی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن وہ کسی طور اب کی بات ماننے کو تیار نہیں تھا ۔ ایک رات جب بہو چھت پر سو رہی تھی تو سسرال والوں نے اسے خوب مارا۔ جب اس سے بھی ان کا دل نہ بھرا تو انہوں نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں۔ ظالم سیرالیوں نے بہو کی شرمگاہ میں ڈنڈا ڈال دیا۔ زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔ متاثرہ کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے اہل خانہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
مدن پور تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کا رہنے والا ایک نوجوان چند سال قبل تلاش معاش کے سلسلے میں دہلی گیا تھا۔ وہاں اسے دوسری ذات کی لڑکی سے پیار ہو گیا جو اس کے ساتھ کام کرتی تھی۔ چونکہ لڑکی کا تعلق دوسری برادری سے تھا. لہذا اس عاشق جوڑے نے تقریباً آٹھ سال قبل دہلی میں شادی کرلی اور ینسی خوشی گروگرام میں کرائے کے مکان میں ایک ساتھ زندگی گزارنے لگے۔ اسی دوران خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔ پچھلے سال وی نوجوان اپنے گاؤں گیا۔ اس نے الزام لگایا کہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنے پر آ خانہ نے یہ کہہ کر ناراضگی ظاہر کی کہ وہ اونچی ذات سے تعلق رکھتے ہیں اور لڑکی نچلی ذات سے ہے۔ وہ اس پر دوبارہ شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے لگے۔ اس کا علم ہوتے ہی خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ گاؤں پہنچ گئی۔ جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑا ہونے لگا۔
ایل خانہ نے خاتون کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ دوسری ذات سے تعلق رکھتی تھی۔ خاتون پولیس کی پناہ میں پہنچ گئی۔ پولیس کی وجہ سے خاتون کو اس کے شوہر کے گھر میں رہنے کی اجازت مل گئی ۔ الزام ہے کہ 19 جولائی کو خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ چھت پر سو رہی تھی۔ اسی دوران گھر والے چھت پر پہنچ گئے اور اس کی پٹائی کرکے اسے زخمی کردیا۔ اس کے سسرال والوں نے اس کا رسی سے گلا گھوٹنے کی بھی کوشش کی۔ پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے سسرال والوں نے اس کی شرمگاہ میں لاٹھی ڈالی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ خاتون کے شوہر نے اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ خاتون کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم دیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ دیوریا کے ایس پی سنکلپ شرما نے کہا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور بے حیائی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ملزمان کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مزید قانونی کاروائی کی جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں