جلگاؤں ضلع میں جون مہینے کی کل اوسطا ریکارڈ بارش جولائی مہینے کے ۱۲ ؍ دنوں میں ریکارڈ.
اس سال جولائی مہینے کی اوسطاً بارش ریکارڈ میں اضافہ
جلگاؤں (نامہ نگار )جلگاؤں ضلع کے تمام تعلقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گذشتہ تین تا چار دنوں سے جاری ہے ۔ ضلع کے کئی چھوٹے بڑے آبی ذخائر اور ندی نالوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہیں ۔ ماہ جون میں ۸۸ ؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہیں۔ جولائی کے ۱۲ ؍ دنوں میں سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہیں ل، جون مہینے کی کل اوسطاً ریکارڈ بارش جولائی مہینے کے ۱۲ ؍ دنوں میں مکمل ہوئی ہے ،اسکے علاوہ آئندہ کچھ دنوں میں جلگاؤں ضلع سمیت آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی محکمۂ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہیں۔
جون مہینے میں اس سال تاخیر سے بارش ہوئی ،ریکارڈ کے مطابق جلگاؤں ضلع میں جون مہینے میں ۱۲۳ ؍ملی میٹر اوسطاً بارش ہوتی ہیں. لیکن امسال ۸۸ ؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہیں ۔جون میں اوسطاً بارش ۳۵ ؍ملی میٹر کم ریکارڈ کی گئی۔ اسی کے مقابلے میں جولائی مہینے کے پہلے دو ہفتوں میں سو ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ جلگاؤں ضلع میں جولائی مہینے میں اوسطاً بارش ۱۸۹ ؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوتی ہیں۔ ۱۲ جولائی تک جلگاؤں ضلع میں ۱۸۸ ؍ ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہیں۔ جولائی آخر تک ضلع میں اوسطاً بارش کے ریکارڈ میں اضافہ ہونگا ۔
چالیس گاؤں ،بھڑگاؤں، پاچورہ اور جلگاؤں ان تعلقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہیں۔ لیکن چوپڑہ، راویر، بیاول ان تعلقوں میں توقع کے مطابق بارش نہیں ہوئی ہے ۔ عیدالاضحی کی چاند رات کی شب سے شروع ہوئی موسلادھار بارش سے چوپڑہ اور بیاول میں بھی بارش کا زور بڑھ گیا ہے ۔ چوپڑہ اور آڑود ان علاقوں میں ۳۶ تا ۷۴؍ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں