12 نومبر تشدد معاملہ: ہائی کورٹ کی پولیس کو ایک ہفتے کے اندر تمام قانونی مواد داخل کرنے کی سخت ہدایت
مالیگاؤں : عدالتی نظام سست ہونے کیوجہ سے ضمانت حاصل کرنے میں دشواری، انشا اللہ فیصلہ محروسین کے حق میں رہیگا: مستقیم ڈگنیٹی
پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی اہانت کی مذمت میں گزشتہ سال 12 نومبر کو مالیگاؤں بند کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں گرفتار 20 سے زائد ملزمین کی درخواست ضمانت پر آج بروز بدھ ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی- اہم سنوائی کے پیش نظر جنتادل سیکولر جنرل سیکرٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی محروسین کے اہل خانہ کیساتھ ممبئی ہائی کورٹ میں موجود تھے- آج سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کھا کہ پولیس اس معاملے میں مزید قانونی مواد و ثبوت جمع کرانا چاہتی ہے اور اسکے لئے دو ہفتوں کا وقت مانگا- لیکن عدالت نے پولیس کو صرف ایک ہفتے کے اندر تمام جمع کرنے کی سخت ہدایت دی اور اگلی سنوائی کے لئے 25 جولائی کی تاریخ متعین کی-
آج کی سنوائی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ آج بھی مالیگاؤں پولیس کی جانب کوئی کاغذات یا سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ داخل نہیں کیا گیا تھا- سرکاری وکیل نے عدالت سے دو ہفتے کا مزید وقت مانگا تھا- لیکن معزز جج نے صرف ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے پولیس کو سخت ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد تمام کاغذات اور ثبوت داخل کریں- پولیس کو 21 جولائی تک تمام کاغذات و ثبوت داخل کرنے کو کہا گیا ہے اور 25 جولائی کو اگلی سنوائی ہوگی-
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ 30 سے زائد افراد آٹھ ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں- عدالتی نظام سست ہونے کیوجہ سے ضمانت حاصل کرنے میں دشواری ہورہی ہے- لیکن آج کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو واضح اشارہ دیا کہ وہ مزید تاخیر نہ کرتے ہوئے تمام ثبوت داخل کرے تاکہ ملزمین کی درخواست ضمانت پر جلد فیصلہ ہو- ہمیں مکمل یقین ہیکہ ہائی کورٹ میں فیصلہ ملزمین کے حق میں آئیگا اور وہ قید سے رہا ہونگے- مستقیم ڈگنیٹی نے شہریان مالیگاؤں سے دوبارہ اپیل کی کہ محروسین کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا کریں-
ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے کہا کہ آج کی سماعت کے دوران ملزمین کی پیروی کررہے سینئر وکلاء نے سرکاری وکیل کی دلیلوں پر کاؤنٹر آرگیومنٹ کیا اور پولیس کو ثبوت و بیانات افیڈیویٹ کی شکل میں داخل کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دینے کی مخالفت کی- لیکن سرکاری وکیل کی درخواست پر عدالت نے پولیس کو افیڈیویٹ داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا آخری موقع دیا ہے- آئندہ سماعت 25 جولائی کو ہوگی اور انشااللہ اسی دن یا دو تین دن بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی- تمام وکلاء کو یقین ہیکہ ملزمین کے خلاف کیس کمزور ہے اور ہائی کورٹ سے ضمانت ضرور منظور ہوگی-
آج ممبئی کورٹ میں مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ محروسین کے رشتہ دار بڑی تعداد میں حاضر تھے- جنتادل سیکولر سیاست سے اوپر آٹھ کر کئی ملزمین کی رہائی کے لئے مسلسل قانونی جدوجہد کررہی ہے- اس معاملے میں اب تک 20 سے زائد ملزمین ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں