src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کی کامیاب نمائندگی، راشن کارڈ و اناج سے جڑے عوامی مسائل پر FDO آفیسران سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 1 جون، 2022

جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کی کامیاب نمائندگی، راشن کارڈ و اناج سے جڑے عوامی مسائل پر FDO آفیسران سے ملاقات




جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کی کامیاب نمائندگی، راشن کارڈ و اناج سے جڑے عوامی مسائل پر FDO آفیسران سے ملاقات


راشن آن لائن کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایف ڈی او کریگا اعلی احکام سے گفتگو




گذشتہ دنوں صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد نے مختلف سرکاری محکموں سے جڑے کام کاج میں شہریان کی رہنمائی و مدد کے لیے جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کی تشکیل کی تھی- شہریان نے اس فیصلے کو نہ صرف سراہا بلکہ اپنے مسائل کی یکسوئی کے لیے جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی پر اعتماد بھی جتایا- راشن کارڈ اور راشن اناج سے متعلق عوام کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لیے آج جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کے ایک وفد نے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں ایف ڈی او کے آفیسران سے ملاقات کی- دوران ملاقات کمیٹی کے ممبران نے ایف ڈی او افسران کے سامنے عوام کو راشن کارڈ بنانے، نام نکالنے یا نیا نام شامل کرنے اور اناج حاصل کرنے میں آرہی دشواریوں کی نشاندہی کی اور مذکورہ مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا-

راشن کارڈ سے متعلق آن لائن کام بند ہونے کا تذکرہ بھی جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کے وفد نے کیا- وفد نے آفیسران سے مطالبہ کیا کہ آن لائن کاموں کو جلدازجلد دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ شہریان کو کچھ راحت مل سکے- ایف ڈی او آفیسران نے یقین دلایا کہ اس معاملے میں جلد اعلی احکام سے بات کر کاروائی کی جائیگی- اس دوران آفیسران نے یہ بھی بتایا کہ اسکول کے بچوں کا نام راشن کارڈ میں ہونا ضروری نہیں ہے- اسلیے جن بچوں کے نام راشن کارڈ میں فی الحال نہیں ہیں انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے-

وفد نے اسپتال میں علاج کے لیے راشن کارڈ مانگے جانے کا مدعا بھی اٹھایا- اس سوال پر ایف ڈی او کے آفیسران  نے یقین دلایا کہ وہ ایسے مریض جن کے نام راشن کارڈ پر نہیں ہیں انکے لیے پرمان پتر (سرٹیفیکٹ) بناکر دیں گے تاکہ انہیں علاج و معالجہ میں کوئی دقّت نہ پیش آئے- ضرورتمند مریضوں کے لیے پرمان پتر بنانے کا کام تیز رفتاری سے کیا جائیگا تاکہ علاج میں دیری نہ ہو، ایسا تیقن بھی آفیسران نے جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کے وفد کو دیا-

اس سے قبل محمد مستقیم ڈگنیٹی نے ایف ڈی او آفیسران کو جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد بتایا اور کمیٹی کے ممبران کا تعارف بھی کروایا- موصوف نے کہا کہ کمیٹی کے ممبران کے معرفت شہریان کے مسائل آپ تک پہنچیں گے- ہمیں امید ہیکہ ایف ڈی او کے آفیسران کمیٹی کیساتھ تعاون کرکے ان مسائل کی یکسوئی کے لیے کوشش کریں گے- آفیسران نے تیقن دیا کہ جنتادل پبلک ہیلپ کمیٹی جن عوامی مسائل کو لیکر آئیگی انہیں جلد از جلد حل کیا جائیگا- وفد میں افتخار راشن والا، ہارون ماسٹر، معین اختر، محمد اسرائیل پاپے اور اشتیاق احمد للو شامل تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages