src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گٹروں سے اٹھتا تعفن اور گندے پانی سے عوام کی حفظان صحت کو لاحق خطرے کے پیش نظر شاہد ریشم والا نے کمر کس لی. آصف شیخ کی ایماء پر میونسپل انتظامیہ سے شاہد سیٹھ ریشم والا کا مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 جون، 2022

گٹروں سے اٹھتا تعفن اور گندے پانی سے عوام کی حفظان صحت کو لاحق خطرے کے پیش نظر شاہد ریشم والا نے کمر کس لی. آصف شیخ کی ایماء پر میونسپل انتظامیہ سے شاہد سیٹھ ریشم والا کا مطالبہ

 



گٹروں سے اٹھتا تعفن اور گندے پانی سے عوام کی حفظان صحت کو لاحق خطرے کے پیش نظر شاہد ریشم والا نے کمر کس لی.




آصف شیخ کی ایماء پر میونسپل انتظامیہ سے شاہد سیٹھ ریشم والا کا مطالبہ


 




مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر میں  موجود 8  دیہاتوں کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں شامل ہوئے ایک دہائی سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے. مگر اب تک ان دیہاتوں کی حالت زار دیکھنے لائق ہے. 40 سال سے زائد عرصے سے بسے ان دیہاتوں کے مکین بنیادی سہولیات سے مبرا زندگی گذارنے پر مجبور ہیں. کارپوریشن میں شمیولیت کے بعد بھی ان علاقوں کی حالت زار نہیں بدلی. ٹیکس کے نام پر کارپوریشن ایک بھاری بھرکم رقم تو وصول کرتی ہے لیکن سہولت کے نام پر طوطا چشم بن جاتی ہی. 




 ایسے ہی  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن   رمضان پورہ وارڈ کا علاقہ  دیانہ اردو پرائمری اسکول اور گٹ نمبر 213، فیضان میڈیکل کے سامنے نالہ اور گٹ نمبر 174, 175, 176, 214,215 ,216, 218,220, 221,222 میں   بیت الخلاء اور گٹروں میں بہنے والے گندے پانی نے علاقے میں تعفن ہھیلا رکھا ہے جس سے شہریوں کی صحت ہر اس کے مضر اثرات مرتب  ہو رہے ہیں۔ پورے علاقے میں گندگی پھیلی ہوئی ہیں اور اس سے تعفن کے بھبھکے اٹھ رہے ہیں. گندگی سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہیں .  علاوہ ازیں مانسون شروع ہونے کی وجہ سے علاقے میں گندے پانی کی نکاسی کی کوئی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ یہ گندہ پانی ان لوگوں کے گھروں میں گھس جاتا ہے . جس کی وجہ سے ان کے سامان کا نقصان ہوتا ہے . اس علاقے کے ساکنین دستی مزدوری کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ حیرت اس بات پر ہے کہ اس علاقے کے ساکنین مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو برابر ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ اس کے باوجود ساکنین  بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ علاقے میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اگر یہ بیماریاں وبائی امراض کی شکل اختیار کرلیں تو مرے پر سو درے والی بات ہوجائے گی.  تاہم، کارپوریشن نے ان علاقوں میں کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی ہیں. ان بدترین حالات کی خبر کارپوریٹر شاہد ریشم والا کو ہوئی تو موصوف نے فورا علاقے کا دورہ کیا اور ایک مکتوب میونسپل کارپوریشن کو دے کر اس علاقے ساکنین کے مسائل بیان کئے . ساتھ  ہی کہا کہ براہ کرم نوٹ کریں کہ مستقبل میں اس وجہ سے کسی جانی نقصان کی صورت میں،  کارپوریشن اس کی ذمہ دار ہوگی۔



واضح رہے کہ مذکورہ بالا مسائل کے بارے میں علاقے کے شہریوں کی زبانی شکایات سننے کے بعد  شاہد ریشم والآ نے علاقے کے پریشان حال شہریوں کی طرف سے ایک مکتوب میونسل کارپوریشن کودیا ہے .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages