مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ صاحب کی وزیر توانائی نتن راؤت سے ملاقات
مالیگاؤں : آج بروز بدھ کو اعجاز بیگ صاحب کی ملاقات وزیر توانائی نتن راؤت سے اُن کے بنگلے پر ہوئی۔ جہاں پر پاور لوم سے جڑے مسائل اور بجلی کو لیکر شہر میں میں چل رہی پریشانی کو لیکر چرچا ہوئی۔ منتری نتن راؤت نے جلد ہی سارے مسائل کو حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کی شہر کی تمام پاور لوم سیکٹر کی تنظیموں کو 10سے 15دنوں میں مدعو کیا جائیگا اور بجلی کمپنی کے ایم ڈی سے میٹنگ کی جائیگی۔
تمام پاور لوم سیکٹر کی تنظیم ممبئی میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں اپنی تمام پریشانی اور مسائل کو پیش کرتے ہوئے اُس کو حل کروائے ۔۔ایسی اپیل صدر کانگریس پارٹی اعجاز بیگ صاحب نے کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں