تعلیمی، صنعتی و تعمیری مسائل پر اعجاز بیگ نے وزراء سے کی ملاقات
مالیگاؤں: مالیگاؤں کی بات کی جائے تو یہاں مسائل کے انبار ہیں لیکن کوئی کامیاب نمائندگی کرنے والا نمائندہ نظر نہیں آتا۔ مالیگاؤں کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ اس جانب اپنے قدم بڑھارہے ہیں اور شہر کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گذشتہ 14 اور 15 جون کو موصوف ممبئی میں خیمہ زن تھے جہاں انہوں نے کئی اہم وزارء سے ملاقات کرکے شہری مسائل پر گفتگو کی۔ بالا صاحب تھورات، وزیر توانائی نتن راوت اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے بھی میٹنگ کی۔
صدر اعجاز بیگ نے بتایا کہ مالیگاؤں میں بی ون اور بی ٹو کی تاریخ ختم ہوچکی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ پیسے نہیں بھر سکے جس کی وجہ سے انہیں پینالٹی لگ رہی ہے۔ اس تعلق سے نمائندگی کرتے ہوئے موصوف نے بالا جی تھورات سے مانگ کی کہ وہ تاریخ میں اضافہ کرے۔ موصوف نے کہا کہ ہماری مانگ پر کم سے کم تین مہینہ اور بڑھنے کے امکانات ہیں۔
اسی طرح وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے تعلیمی مسائل پر نمائندگی کرتے ہوئے اسکول نمبر 23، 38 اور 88 کی درستگی کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ کی مانگ کی۔ یاد رہے کہ شہر کی سرکاری اسکولیں خستہ ہوتی جارہی ہیں۔ کئی اسکولیں بند ہوچکی ہیں لیکن کوئی اس جانب توجہ دینے والا نہیں ہے۔ اعجاز بیگ نے یہ نہایت ہی اہم قدم اٹھایا ہے کہ اسلام نگر کھنڈیلوال اسکول کی درستگی کے لئے ایک کروڑ روپے فنڈ کی مانگ کی۔ اگر یہ فنڈ منظور ہوجاتا ہے تو اسکول کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں