پانی کے مسئلے پر کارپوریشن کمشنر آفس کے باہر جنتادل سیکولر کا اثرانگیز دھرنا
مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں شہریان نے کیے آفیسران سے تیکھے سوالات
کارپوریشن نے دیا پانی سپلائی میں سدھار کا تحریری تیقن
مالیگاؤں : مالیگاؤں شہر میں پانی سے جڑے مسائل کی یکسوئی کے لیے محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتادل سیکولر نے آج دوپہر کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی کی آفس کے باہر دھرنا دیا اور جم کر نعرے بازی کی- “بند کرو بند کرو، گندا پانی دینا بند کرو”، “شہریان کی صحت سے کھلواڑ، بند کرو بند کرو” جیسے نعرے لگاتے ہوئے جنتادل سیکولر کے ذمہ داران اور ورکرز کمشنر کی آفس کے باہر بیٹھ گئے تھے- اس دوران پولیس کا عملہ بھی وہاں پہنچا لیکن مظاہرین ٹس سے مس نہیں ہوئے- بالآخر پانی سپلائی ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار تریبھون اور نائب کمشنر وہاں پہنچے اور مظاہرین کی شکایتیں سنیں-
https://youtu.be/nw6LKLWK67U
دھرنے کی قیادت کررہے مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن کے آفیسران کے سامنے دوٹوک انداز میں اپنی بات رکھی- مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ گذشتہ تین چار دنوں سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گندا اور بدبودار پانی آرہا ہے- گندے پانی کے مسئلے کے علاوہ پانی سپلائی میں تاخیر کی شکایتیں بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہیں- ہر ایک دو ہفتے بعد کسی تکنیکی خرابی کے نام پر پانی سپلائی روک دی جاتی ہے اور شہریان سے تعاون کرنے کی اپیل کی جاتی ہے- مستقیم ڈگنیٹی نے سوال کیا کہ آخر کب کارپوریشن شہریان کیساتھ تعاون کریگی اور انکی بنیادی ضرورتوں کو پورا کریگی-
اس دوران سید سلیم گیرج والے، عمران عبدالباقی، پروفیسر رضوان خان اور کئی شہریان نے بھی کارپوریشن آفیسران سے تیکھے سوالات کیے- تمام شکایتیں سننے کے بعد کارپوریشن کے آفیسران نے کہا کہ پانی سپلائی پائپ لائن میں کہیں سے فالٹ تھا جسکی وجہ سے گندا پانی نلوں میں جارہا ہے- اس فالٹ کو تلاش کر درستی کا کام کردیا گیا ہے اور اب شہریان کو صاف پانی ملیگا- اس ضمن میں کارپوریشن نے تحریری طور پر بھی پانی سپلائی نظام میں سدھار کا تحریری تیقن بھی دیا-
کارپوریشن آفیسران سے میٹنگ کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندے پانی کا مسئلہ ہو یا تاخیر سے پانی آنے کی بات ہو، ان تمام مسائل کا اہم سبب یہ ہیکہ کارپوریشن تلواڑہ کی بجائے گرنا ڈیم سے زیادہ پانی حاصل کرتی ہے- ہم نے کئی بار کہا ہیکہ اگر کارپوریشن تلواڑہ سے زیادہ مقدار میں پانی حاصل کرے تو نا صرف مذکورہ مسائل پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ عوامی پیسوں کی بچت بھی ہوگی- لیکن کارپوریشن انتظامیہ کو یہ بات نہیں سمجھتی. فی الحال ہمیں تحریری طور پر تیقن دیا گیا ہیکہ خراب پانی جہاں سے آرہا تھا اسے درست کرلیا گیا ہے اور بجلی سپلائی کے مسئلے کو بھی حل کرلیا گیا ہے جسکی وجہ سے پانی تاخیر یا کئی کئی دن ناغہ سے آرہا تھا-

مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ جب تک کارپوریشن تلواڑہ سے زیادہ مقدار میں پانی نہیں حاصل کرتی تب تک اسطرح کے مسائل سر اٹھاتے رہینگے- اگر پانی کا مسئلہ مستقبل میں بھی جاری رہا تو جنتادل سیکولر کے جانب سے مزید سخت احتجاج کیا جائیگا- اس دھرنے میں مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ سید سلیم، عمران عبدالباقی، پروفیسر رضوان خان، خورشید کابل، سہیل عبدالکریم، یحیی عبدالجبار، ابو شعیب نہالی، توحید انصاری، عبدالرحمٰن انصاری، عارف حسین پاپا، حنان سرکار، مسیح اللہ بیسٹ، ابوللیث انصاری، اعجاز احمد پاپے، اشفاق لال ٹوپی سمیت جنتادل سیکولر کے ورکرز اور شہریان بڑی تعداد میں شامل تھے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں