src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شوہر نے حاملہ بیوی کو میکے چھوڑ کر کیا ایسا کام دنگ رہ جائیں گے جان کر، دیور کے سوشل میڈیا نے کیا راز فاش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 23 جون، 2022

شوہر نے حاملہ بیوی کو میکے چھوڑ کر کیا ایسا کام دنگ رہ جائیں گے جان کر، دیور کے سوشل میڈیا نے کیا راز فاش

 


 
فائل فوٹو


شوہر نے حاملہ بیوی کو میکے چھوڑ کر کیا ایسا کام دنگ رہ جائیں گے جان کر، دیور کے فیس بک اکاؤنٹ نے کیا راز فاش 



شوشل میڈیا کے ذریعے شوہر پر رکھی نظر , پولس نے درج کی شکایت , تحقیقات جاری



 اندور: مدھیہ پردیش کے اندور سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔  یہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے سازش رچی لیکن بھابھی نے دیور سے  راز فاش کرواکے شوہر کی حرکتوں سے پردہ اٹھا دیا۔  دراصل، اندور کے رہنے والے ایک نوجوان کی بیوی جب حاملہ ہوئی تو اس نے بیوی کو ڈلیوری کے لیے اپنے میکے بھیج دیا۔



 یہاں نوجوان کو موقع ملا اور پیچھے سے اس نے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کر لی۔  خاتون نے شوہر کو بچے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی لیکن شوہر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا۔  یہاں شوہر کی چالاکی کو شکست ہوئی کیونکہ شوہر کے بھائی نے اپنے سوشل میڈیا سے ان دونوں کی تصویر اسٹوری پر شیئر کردی۔  وہیں شوہر کی حرکتوں کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔



 اس کے بعد متاثرہ خاتون ایروڈرم پولیس اسٹیشن پہنچی اور پورے معاملے کی شکایت کی۔  ایروڈرم پولیس نے پورے معاملے میں شکایت درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔  متاثرہ نے اے سی پی راجیو بھدوریا سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی 6 سال قبل راجیش سے ہوئی تھی۔  شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا۔  جب میں حاملہ ہوئی، تو راجیش مجھے ڈلیوری کے لیے  میرے میکے چھوڑ آیا تھا۔


 خاتون کا مزید کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل میں نے بچی کو جنم دیا، لیکن بچی کی پیدائش کے بعد بھی راجیش مجھے لینے میرے میکے نہیں آیا۔  اس دوران مجھے اپنے شوہر، ساس اور خاندان کے دیگر افراد پر بہت سے شکوک و شبہات تھے۔


 اس کے بعد میں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شوہر پر نظر رکھی، تو اس کے بھائی کی فیس بک آئی ڈی سے مجھے کھجرانہ تھانہ علاقے میں رہنے والی لڑکی کے بارے میں معلومات ملی۔  سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ راجیش نے کچھ دن پہلے کھجرانہ تھانہ علاقہ میں رہنے والی لڑکی سے شادی کرلی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages