شادی کی سالگرہ پر بیوی کو دیا موت کا تحفہ، گاڑی نہ ملنے پر پیٹ پیٹ کر حاملہ کا قتل کرکے لاش کو پنکھے سے لٹکادیا
مظفر پور ضلع کے سریا تھانہ علاقے کے نارائن پور گاؤں میں ایک حاملہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں منگل کو دیوریا تھانہ علاقہ کے دھرفری کے ساکن سریندر رائے عرف گلی رائے نے سریا تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ واقعہ 24 جون کو پیش آیا۔
مقتولہ کے والد نے بتایا کہ کومل کماری کی شادی 24 جون 2021 کو نارائن پور گاؤں کے رہنے والے پھول دیو رائے کے بیٹے راجیش کمار سے ہوئی تھی۔ شادی کے دو ماہ بعد سے ہی کومل کو اس کے میکے سے جہیز میں کار لانے کے لئے ہراساں کیا جا رہا تھا۔ 20 مئی کو داماد راجیش کمار اپنے بردار نسبتی کی شادی شرکت کے لیے کومل کے ساتھ سسرال آیا تھا۔ وہاں اس نے گاڑی کا مطالبہ کیا تھا۔ حالات بہتر ہونے پر گاڑی دینے کو کہا گیا۔ لیکن وہ نہیں مانا اور ہنگامہ کھڑا کرنے کے بعد کومل کو اپنے ساتھ لے کر اپنے گھر واپس چلا گیا۔
کومل کو 24 جون کی رات دیر گئے شادی کی سالگرہ پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ گھر کے تمام افراد گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ مقدمے میں داماد راجیش، اس کے چھوٹے بھائی وکاس، ساس مینا دیوی، ماموں راجن رائے اور متھیلیش رائے کو نامزد کیا گیا ہے۔ انچارج ایس ایچ او آر سی چودھری نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں