دھولـیہ شہـر کے رکـن اسمبلی فـاروق شـاہ کی سیکیـوریٹی بڑھــائی جــائے ۔۔!!
دھولـیہ مجلـس اتحـاد المسلـمین کی جـانـب سـے ضلـع سپـرنٹنڈنٹ آف پولیـس کـو میمورنـڈم..!!
دھولیہ(نامہ نگار) گزشتہ رات 23 جون کو کچھ نامعلوم افراد نے دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس کی مذمت کرتے ہوئے دھولیہ ضلع مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ضلع کے پولیس آف سپرنٹنڈنٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ پر پہلے بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور فون پر دھمکیاں بھی دی گئیں تھی اس وقت بھی پارٹی کے ذریعے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی سیکیوریٹی بڑھانے کے لیے درخواست کی گئی تھی ۔ آج کی سیاسی صورتحال میں گزشتہ کل 23 جون کی رات ایک بار پھر رکن اسمبلی فاروق شاہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ۔ تاہم ریاست کی سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی سیکیوریٹی کے لئے دو اضافی پولیس کانسٹیبل اور ان کے مکان پر زائد کانسٹیبل فراہم کئے جائیں اس طرح کا مطالبہ میمورنڈم میں کیا گیا ۔ آج ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو میمورنڈم دیتے وقت کارپوریٹر سعید بیگ مرزا ، معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، معاؤن کارپوریٹر ناصر پٹھان ، نورا شیخ ، شعیب بھائی ملا ، نظام سید ، وسیم اکرم ، پاپا سر ، حلیم شمس الدین ، سعود عالم ، شاہد انور ، شاہد سر ٹیپو ، شاہ رخ قریشی ، رفیق پٹھان ، سلمان خان ، جنید پٹھان ، نظر خان ، عاقب علی ، زبیر شیخ ، سمیر شیخ ، دیپشری نائک ، فاطمہ منڈم ، عقیلہ منیار، ریحانہ پنجاری اور دیگر کئی کارکنان موجود تھے ۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں