src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفتی ولی اللہ کی پھانسی کی سزا کے فیصلے کوی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا: مولانا ارشد مدنی - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 7 جون، 2022

مفتی ولی اللہ کی پھانسی کی سزا کے فیصلے کوی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا: مولانا ارشد مدنی

 




  مفتی ولی اللہ کی پھانسی کی سزا کے فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا: مولانا ارشد مدنی




نئی دہلی7/جون 2022 : غازی آباد کی خصوصی سیشن عدالت کے جج جیتندر کمار سنہا نے 6 جون کو 2006 سنکٹ موچن مندر سلسلے وار بم دھماکہ معاملے کے اکلوتے ملزم مفتی ولی اللہ کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ مفتی ولی اللہ کا تعلق اترپردیش کے پھول پور سے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دس سالوں سے ملزم کو جمعیۃ علماء ہند کی جانب قانونی امداد فراہم کی جارہی تھی۔ جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشد مدنی نے بم دھماکے کے ایک معاملے میں غازی آبادسیشن کورٹ کے ذریعہ مفتی ولی اللہ کو دی گئی پھانسی کی سزاپر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ہمیں پورایقین ہے کہ اعلیٰ عدالت سے انکو مکمل انصاف ملے گا، انہوں نے کہا کہ ایسے متعددمعاملے ہیں،جن میں نچلی عدالتوں نے سزائیں دیں مگر جب وہ معاملے اعلیٰ عدالت میں گئے تومکمل انصاف ہوا، اس کی ایک بڑی مثال اکشردھام مندرحملہ کا معاملہ ہے، جس میں نچلی عدالت نے مفتی عبدالقیوم سمیت تین افرادکو پھانسی اور چارلوگوں کو عمر قید کی سزادی تھی، یہاں تک کہ گجرات ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلہ کو برقراررکھاتھا، لیکن جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امدادکے نتیجہ میں جب یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں گیا تو یہ سارے لوگ نہ صرف باعزت بری ہوئے بلکہ بے گناہوں کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسنے پر عدالت نے گجرات پولس کی سخت سرزنش بھی کی تھی۔ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ اس مقدمہ میں بھی ہمیں اورمقدمات کی طرح کامیابی حاصل ہوگی۔
 
فضل الرحمن قاسمی: پریس سیکریٹری جمعیۃعلماء ہند
9891961134

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages