سیاسی بحران کے درمیان، ادھو کابینہ کی آج بڑی میٹنگ، اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر رکھنے پر لگ سکتی ہے مہر
مہاراشٹر میں گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی جنگ جاری ہے۔ اس درمیان بڑی خبر آرہی ہے کہ آج ادھو ٹھاکرے کابینہ کی اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں کئی بڑے فیصلے لینے کے ساتھ اورنگ آباد کے نام کی تبدیلی پر بھی مہر لگ سکتی ہے۔ حالانکہ کانگریس اور این سی پی اس کے خلاف ہیں۔
بتا دیں کہ پہلے سے ہی سیاسی بھنور میں گھری ٹھاکرے حکومت اب اورنگ آباد کا نام بدل کر سنبھاجی نگر کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تاہم کانگریس اور این سی پی پہلے ہی سے نام کی تبدیلی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اسی دوران آج مہاراشٹر کابینہ کی اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ میٹنگ میں شیوسینا لیڈر اور وزیر انیل پرب تجویز پیش کریں گے۔
غور طلب بات ہے کہ 8 جون کو اورنگ آباد میں شیوسینا کی ایک ریلی منعقد ہوئی تھی۔ اس ریلی کو وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے خطاب کیا تھا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اورنگ آباد کا نام بدلنے کی بات کہی تھی۔ اورنگ آباد کا نام بدل کر سنبھاجی نگر کرنے پر کافی عرصے سے سیاست چل رہی ہے۔
بی جے پی اور شیوسینا نام بدلنے کے حق میں ہیں۔ لیکن مہاوکاس اگھاڑی میں شامل کانگریس اور این سی پی نام کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔ اس لیے شیوسینا کوئی فیصلہ نہیں لے پارہی تھی۔ ادھو کابینہ کی میٹنگ دوپہر بعد ہونے جا رہی ہے۔ اس تجویز پر کانگریس اور این سی پی کا کیا مؤقف ہے اس پر سب کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں