ادھو ٹھاکرے کابینہ کا بڑا فیصلہ، اورنگ آباد کا نام 'سمبھاجی نگر' ہوگا، عثمان آباد کا نام بھی تبدیل
کرسی کے بحران کے درمیان مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ کابینہ نے اورنگ آباد شہر کا نام ’سمبھاجی نگر‘ رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عثمان آباد شہر کا نام بدل کر 'دھاراشیو' کر دیا گیا ہے۔ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام آنجہانی ڈی بی پاٹل بین الاقوامی ہوائی اڈہ رکھ دیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کافی عرصے سے ہو رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق کابینی اجلاس کے دوران متعدد وزراء نے نام کی تبدیلی پر اعتراضات جتائے ہیں۔
مہاراشٹر حکومت نے یہ فیصلے ایسے وقت میں لیے ہیں جب گورنر نے جمعرات کو فلور ٹیسٹ کا سامنا کرنے کو کہا ہے۔ تاہم شیوسینا نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ حق میں نہیں آیا تو ادھو ٹھاکرے کو کرسی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہیں۔
اس دوران کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آپ نے ڈھائی سال تک میرا ساتھ دیا۔ شکریہ ان ڈھائی سالوں میں مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے، توہین ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔ باغیوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے دھوکہ بھی دیا۔ منترالیہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ نے چھترپتی شیواجی اور آئین کے معمار بی آر امبیڈکر کے مجسموں کے سامنے جھک کر سلام پیش کیا۔
بتا دیں کہ پچھلے دنوں وزیر ایکناتھ شندے نے شیوسینا میں بغاوت کر دی تھی۔ شیوسینا کے کیمپ میں تقریباً 39 ایم ایل اے ہیں۔ شندے کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس آزاد سمیت 50 ایم ایل اے ہیں۔ آج بھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں دو تہائی سے زیادہ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے، کوئی بھی فلور ٹیسٹ مطلوبہ تعداد سے زیادہ ثابت ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں