سالی کو بچانے کے لیے بیوی کو گاڑی کے آگے دھکا دیا، ویڈیو ہوا وائرل
بہنوئی اور سالی کے رشتے میں پیار، نوک جھوک , ہنسی مذاق اور لڑائی کے قصے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ بہنوئی اکثر اپنی سالیوں پر بہت پیار لٹاتے ہیں۔ بہنوئی کبھی اپنی سالیوں کا دوست ہوتا ہے، کبھی سرپرست بن کر ان کا بہت خیال رکھتا ہے۔ ان کے رشتوں میں بیویوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ بیچاری بیوی کو بھی اس رشتے میں کئی بار درکنار کردی جاتی ہے۔ ہم آپ کو ایک ایسے ہی بہنوئی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جنہوں نے اپنی سالی کے لیے اپنی بیوی کی بھی پرواہ نہیں کی۔
جہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہنوئی سالی اور بیوی سڑک پر جا رہے ہیں۔ تبھی سامنے سے ایک کار آتی دکھائی دیتی ہے۔ بہنوئی فوراً سالی کو اپنی طرف کھینچ کر بیوی کو گاڑی کے آگے دھکا دے دیتا ہے۔ تاہم ایسا کرنے کے بعد شوہر کا برا حال ہے، کیونکہ بیوی بچ جاتی ہے اور شوہر کو گھور رہی ہے۔ حالانکہ اس سب کے درمیان سالی بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ویڈیو تفریحی مقصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ کسی کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے نہیں۔ یہ ویڈیو گنی کپور کے نام سے انسٹاگرام پروفائل سے شیئر کی گئی ہے۔ اس کا کیپشن دیا گیا ہے، جیجو بہت ہیلپ فل (مددگار) ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں