src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بدعنوانی کی حمایت کانگریس کا سیاسی کلچر : نقوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 جون، 2022

بدعنوانی کی حمایت کانگریس کا سیاسی کلچر : نقوی


بدعنوانی کی حمایت کانگریس کا سیاسی کلچر : نقوی



 نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ’’پریوار پر ایلیگیشن ‘‘
اور ’’پارٹی کا ایجی ٹیشن ‘‘ اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’ کانگریس اور کرپشن کا کتنا گہرا رشتہ ہے۔‘‘


انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے دفتر میں کانگریس کے سابق نائب صدر راہل گاندھی کی پیشی کے دوران کانگریس کے لیڈروں اور پارٹی کارکنوں کی سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے آج نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بدعنوانی کے خلاف تو ملک نے ستیہ گرہ دیکھا ہے، لیکن ’’ کانگریس کا ایسا سیاسی کلچر‘‘ ملک پہلی بار دیکھ رہا ہے، جس میں بدعنوانی کی حمایت میں ایجی ٹیشن کیا جا رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ بدعنوانی کی جانچ سے پہلے اور جانچ کے دوران بدعنوانی کی حمایت میں سڑکوں پر ہنگامہ آرائی ، کانگریس کی ’’ چوری اور سینہ زوری‘‘ کی مثال کو تقویت پہنچاتا ہے۔


مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ پریوار کی کنڈلی کرپشن کی منڈلی‘‘ تک محدود کانگریس اپنے ہی ’’بدعنوانی کے بھانومتی کے پٹارے ‘‘ سے خود ڈری سہمی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages