راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں کا کانگریس سے مطالبہ: مہاراشٹر سے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے عارف نسیم خان کو نامزد کیا جائے.
مالیگاؤں: اس وقت ملک میں راجیہ سبھا الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں.. تمام سیاسی پارٹیاں تن من دھن سے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں. ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مسلم اہل امیدواروں کے ساتھ سیاسی پارٹیوں کا تعصب اس دیکھنے کو مل ریا ہے. ذرائع کی مانے تو ملک میں سیکولر کا مکَھوٹا پہن کر مسلمانوں کا 7 دہائی سے زیادہ استحصال کرنے والی کانگریس نے اس بار بھی مہاراشٹر کے مسلم امیدواروں کو ٹھینگا دکھایا ہے. ہمیشہ مسلمانوں کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والی کانگریس پارٹی نے اس بار مسلمانوں کو لالی پاپ تھمانا بھی ضروری نہیں سمجھا. مہاراشٹر سے کانگریس کے سینئر لیڈر عارف نسیم خان راجیہ سبھا الیکشن کے لئے ایک مضبوط دعوی دار ہے مگر کانگریس نے عارف نسیم خان جیسے سینیٹر لیڈر کو نظرانداز کرکے مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے. مہاراشٹر کے مسلم لیڈران کے ساتھ کانگریس پارٹی کے اس نارواں سلوک کی وجہ سے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بے چینی اور اضطراب کا ماحول دیکھا گیا. کانگریس کی اس دوغلی پالیسی کے خلاف راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے. راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں کا کانگریس سے مطالبہ ہے کہ مہاراشٹر سے راجیہ سبھا امیدوار کے لئے عارف نسیم خان کو نامزد کیا جائے. اس طرح کی گذارش راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر اکبر سیٹھ اشرفی نے کی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں