src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ کی جانب سے نجمہ آباد میں پانی پوئی کا انتظام و افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 11 جون، 2022

جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ کی جانب سے نجمہ آباد میں پانی پوئی کا انتظام و افتتاح




جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ کی جانب سے نجمہ آباد میں پانی پوئی کا انتظام و افتتاح




مالیگاؤن : پانی پلانا ایک بہت بڑی خدمت اور حصول ثواب کا بہت بڑا زریعہ ہے- پانی پلانے کو احادیث نبوی میں صدقۂ جاریہ فرمایا گیاہے جس کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو ملتا رہتا ہے- اسلیے امت محمدیہ کے ایصال ثواب کے لیے نجمہ آباد میں جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ کی جانب سے پانی پوئی کا انتظام کیا گیا ہے- پانی پوئی کا افتتاح کل بروز جمعہ نجمہ آباد کے بزرگ افراد کی موجودگی میں قرآن خوانی کیساتھ عمل میں آیا-


جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ کے ذمہ دار توحید انصاری نے بتایا کہ پانی پوئی میں پانی سے بھرے مٹی کے تین بڑے مٹکے رکھے گئے ہیں جنہیں روزانہ بھرا جائیگا- اسکے علاوہ پانی پینے کے لیے گلاس کا انتظام بھی کیا گیا ہے- پانی پوئی کے انتظام پر نجمہ آباد کے سرکردہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ کے ذمہ داران کی سرگرمیوں کو سراہا- اس موقع ہر جنتادل سیکولر محمد مستقیم ڈگنیٹی نے بھی سلیم گڑبڑ، یحیٰی عبدالجبار، مسیح اللہ بیسٹ، اشفاق لال ٹوپی اور پارٹی کے دیگر ارکان کیساتھ حاضری لگائی اور اہلیان نجمہ آباد سے ملاقات بھی کی-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages