کامیاب طلباء اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں ناکام طلباء مایوس نا ہو : مولانا سید محمد امین القادری
مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ سے کثیر تعداد میں بارہویں کے طلباء استفادہ کررہے ہیں
✍🏻 مالیگاؤں : 8 جون بروز بدھ دوپہر 1 بجے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن پونے کی ویب سائٹ پر بارہویں جماعت کا رزلٹ ظاہر کردیا گیا جسمیں شہر کے اکثر طلباء و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے والدین، سرپرست، اساتذۂ کرام اور اپنی اسکول کالج سمیت ملت کا نام روشن کیا اس موقع پر *آلِ رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب (چیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں)* نے کامیابی حاصل کرنے والے طالبان علم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اپنے بیان میں آپ نے کہا کہ بچے اپنے تعلیمی سفر کو یہی تک محدود نا رکھیں بلکہ اعلیٰ تعلیم کی طرف اپنے قدموں کو بڑھائیں آپ لوگ ملک و ملت کا مستقبل ہیں سرپرست حضرت اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اپنے اخراجات کو کم کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم پر صرف کریں وہیں پر آپ نے کسی وجہ سے ناکام ہونے والے طالبان علم سے گذارش کی ہیکہ مایوس نا ہوتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے اپنی تعلیم کو آگے بڑھائیں اور اپنی کوتاہیوں کا احتساب کرتے ہوئے عُمدہ لائحہ عمل تیار کریں
آج بروز بدھ دوپہر 1 بجے مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی سرپرستی میں سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام بارہویں کا رزلٹ مع پرنٹ مفت میں بتایا گیا جہاں سے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے استفادہ کرتے ہوئے مولانا سید محمد امین القادری صاحب اور تحریک سنی دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے لئے قلب شہر میں اس طرح کا نظم کیا گیاـ
رپورٹ : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر اشاعت)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں