مہاسبھا میں اسکائے واک کے عنوان پر مستقیم ڈگنیٹی نے برسراقتدار کو لتاڑا
کارپوریشن کا پیسہ محفوظ، توڑی کا الزام بے بنیاد ثابت ہوا؛ گھر کل یوجنا معاملے میں بھی برسر اقتدار پر سخت تنقید
مہاسبھا میں میگاانٹرپرائزیس سے جڑے ایک عنوان پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ 2014 میں شہر میں دو اسکائے واک کا ساڑھے 16 کروڑ کا ٹھیکہ میگاانٹرپرائزیس کو دیا گیا تھا- لیکن اسٹینڈنگ کمیٹی نے اسکائے واک کی جگہ سڑک تعمیر کرنے کو منظوری دے دی تھی- اسکے خلاف مرحوم بلند اقبال نے ہائی کورٹ میں کیس داخل کیا تھا- ہائی کورٹ نے معاملہ آربیٹریشن کے پاس لے جانے کی ہدایت دی-
آربیٹریشن کے سامنے سنوائی کے دوران ہم نے اسکائے واک بنانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ اسکائے واک کی جگہ پر بریج تعمیر کرنے کو منظوری ملی ہے- بالآخر آربیٹریشن نے اسکائے واک بنانے کو منظوری دی- مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ آربیٹریشن کے آرڈر کے باوجود اسکائے واک نہیں بنایا گیا- اس دوران ہم پر توڑی بازی کا الزام لگایا گیا- لیکن آج میگاانٹرپرائزیس کے سوال نے یہ بات ثابت کردی کہ کارپوریشن کا ساڑھے 16 کروڑ محفوظ ہے اور ہم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں-
مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ آربیٹریشن کے آرڈر کے باوجود اسکائے واک نہیں بنایا گیا- اس دوران ہم پر توڑی بازی کا الزام لگایا گیا- لیکن آج میگاانٹرپرائزیس کے سوال نے یہ بات ثابت کردی کہ کارپوریشن کا ساڑھے 16 کروڑ محفوظ ہے اور ہم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں-
گھرکل یوجنا کے عنوان پر بھی مستقیم ڈگنیٹی نے برسراقتدار کو تنقید کا نشانہ بنایا- مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مرحوم ساتھی نہال احمد کا موقف تھا کہ جہاں اوپن اسپیس پر جھونپڑپٹی ہے اس جگہ پر ہی لے آوٹ بناکر وہاں گھر دیے جائیں- لیکن کارپوریشن انتظامیہ نے نہال احمد کی دواندیشی کو نظرانداز کیا اور گھر کل یوجنا اسکیم کو منظوری دے دی- جسکا نتیجہ یہ رہا کہ پندرہ سال کا عرصہ گزر گیا لیکن گھرکل یوجنا ناکام آج بھی ناکام ہے- جن لوگوں نے سیاسی مخالفت میں نہال احمد کی دوراندیشی کو نظرانداز کیا وہ بھی شہر میں گھرکل یوجنا کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں-
اس سے قبل متحدہ محاذ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کارپوریشن مالیگاؤں شہر کے ہونہار کھلاڑیوں کو جنکا انتخاب ریاستی اور قومی ٹیموں میں ہوا ہے، انہیں 10 لاکھ روپیہ بطور انعام دے- کارپوریٹر آمین فاروق اور مستقیم ڈگنیٹی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر مہاسبھا میں یہ مطالبہ رکھا کہ کارپوریشن شوٹنگ والی بال قومی میٹنگ میں منتخب وقار انجم اور زاہد اختر اور رنجی کرکٹ کے لیے منتخب ارقم انصاری کو 10 لاکھ روپیہ بطور انعام دیکر انکا اعزاز کرے-
100 بیڈ کے اسپتال کے تعلق سے مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں سینٹرل حلقے کے MLA کو اس اسپتال کے افتتاح کی تقریب میں نظر انداز کیے جانے پر بھی تنقید کی- شہر میں مچھروں کی بہتات، صاف صفائی کے فقدان اور گٹروں اور نالوں کی صفائی نہ ہونے پر بھی جنتادل سیکولر و دیگر اپوزیشن پارٹی کے نمائندوں برہم رہے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں