بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو داؤد گینگ کے نام پر ملی دھمکی
بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سادھوی پرگیہ کو جمعہ کی دیر رات جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ نامعلوم کال کرنے والے نے اپنی شناخت داؤد گینگ کے رکن کے طور پر کی۔ تاہم اب سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، سادھوی پرگیہ ٹھاکر جمعہ کی رات دیر گئے دفتر سے گھر لوٹی؛ اسی وقت انہیں فون پر دھمکی دی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سادھوی کو ایک بڑے سے میدان میں بیٹھ کر فون پر ایک شخص سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ فون پر دھمکی دینے والے شخص نے خود کو اقبال کاسکر کا آدمی بتایا۔
بتادیں کہ اقبال کاسکر ایک مفرور گینگسٹر اور ممبئی دھماکوں کے اہم سازشی داؤد ابراہیم کا بھائی ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سادھوی پرگیہ نے فون کرنے والے سے پوچھا کہ تم میرا قتل کیوں کرنا چاہتے ہیں، تو اس شخص نے کہا کہ جب ماریں گے تب بتائیں گے۔ ایسے میں سادھوی نے پھر پوچھا کہ آخر وجہ بتاؤ، میں نے کیا کیا ہے؟
اس سوال پر دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ میں نے صرف معلومات دینی تھی اس لیے دے دی۔ اگر آپ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہو اور ان کے خلاف زہر اگلتی ہو تو اس لئے مار ڈالیں گے۔ ایسے میں دوبارہ سادھوی نے کہا کہ یہی وجہ ہے تو اس شخص نے کہا کہ جلد ہی سب کچھ پتہ چل جائے گا۔ اس سادھوی نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی دھمکیوں سے انہیں فرق نہیں پڑتا۔
اب اس معاملے میں سادھوی پرگیہ نے دھمکی آمیز فون کالز کی ریکارڈنگ پولیس کو سونپ کر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ بھوپال کے ٹی ٹی نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں انہوں نے کہا کہ کسی نے انہیں فون پر دھمکی دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، اس سے قبل بھی انہیں متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں