
عازمین حج کے لئے ضروری اطلاع, دا دا بھسے صاحب کی محنت رنگ لائی

تمام عازمین حج کے لئے حج کمیٹی جاکر وقت پر سوائیپ ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ لیکن ٹیسٹ ہو جانے کے بعد آپ اپنے گھر واپس آسکتے ہے
مالیگاؤں (پریس ریلیز) امسال سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کے لئے حج ہاؤس میں 72 گھنٹے تک قیام پذیر رہنے کی جو سخت بندشیں عائد کی گئیں تھیں اسے یکسر ختم تو نہیں کیا گیا ہے لیکن اس میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ عازمین حج چار دنوں قبل حج کمیٹی کی آواز پر حج ہاؤس پہنچنے کے بعد جب ان کے سوئپ کی جانچ ہو جائے تو وہ واپس اپنے شہر اپنے مکانات تک پہنچ سکتے ہیں لیکن یہ طے ہے کہ ان تمام کو ہر حال میں متعینہ تاریخ کو حج ہاؤس پہنچنا لازم رہے گا. یاد رہے کہ اس سے قبل تمام عازمین حج کے لئے مسلسل 72 گھنٹے تک حج ہاؤس میں مقید رہنے کی اذیت سے نجات دلانے میں مالیگاؤں کے آصف نیشنل والا جو کہ ریاستی سطح پر انتہائی فعال کردار ادا کرنے والی شیو سینا کی شاخ اقلیتی فلاح بہبود کے ریاستی نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں. انھیں کے ذریعے مذکورہ شکایت دیہی حلقہ کے رکن اسمبلی اور وزیر زراعت و دیہی ترقیات دادا بھسے صاحب کی معاونت سے ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے صاحب سے گفت و شنید کرتے ہوئے اس تکلیف دہ مراحل سے نجات کی گزارش کی گئی تھی جس پر فورأ سے پیشتر ازالے کے جاری کرتے ہوئے تمام عازمین حج کو چار دنوں تک حج ہاؤس میں مقید رہنے کی سخت اذیت سے نجات مل گئی ہے لیکن ضروری کاغذات کی تیاری کے لئے تمام حاجیوں کو اپنا ایک نمائندہ (اٹھارٹی پرسن) کی موجودگی ضروری قرار دی ہے تاکہ عین وقت پر کوئی تبدیلی کی گئی تو انھیں بروقت مطلع کیا جا سکے. عازمین حج کا وہاں موجود نمائندہ اٹھارٹی لیٹر کے ذریعے سارے کاغذات کی تکمیل کے بعد کلیئرنگ سرٹیفیکٹ حاصل کرکے اصل حاجیوں تک پہنچا سکتا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں