احمد رضا کالونی میں نل کے پانی کے لئے مچا ہاہاکار خواتین کا غصے عروج پر ,
مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) شہر کے درے گاؤں علاقے میں واقع احمد رضا کالونی گٹ نمبر 139 دھرما انا کے ساکنین نل کے پانی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں . گٹ تو بسادیا گیا مگر سہولتوں کے نام پر لالی پکڑادیا گیا . ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور کچرے سے لبالب بھری گِٹریں جن کا گندہ پانی ابل کر سڑک پر جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس گندے پانی کو عبور کرکے ہی دوسری طرف جایا جاسکتا ہے . نمائندے نے جب اس علاقے کا دورہ کیا تو پتہ چلا کہ اس گٹ میں تو مسائل کا ایک انبار ہے . علاقے کی خواتین پانی کے لئے در در بھٹک رہی تھی . مگر کوئی ان کا پرسان حال نہیں تھا . ان خواتین نے اپنا دل کھول کر نمائندے کے سامنے رکھ دیا . ان خواتین نے بتایا کہ کارپوریشن ہم سے تمام ٹیکس تو برابر وصول کرتی ہیں مگر سہولت کے نام پر ٹھینگا بتایا جاتا ہے . سات آٹھ مہینے سے زائد کا عرصہ گزرگیا جس میں رمضان المبارک اور عیدالفطر بھی گزر گئے مگر یہ مسائل جوں کے توں قائم ہے . ہمارے ووٹوں سے جیت کر آنے والے کارپوریٹرس بھی گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہیں . نمائندے نے ساکنین کے مسائل سننے کے بعد میئر طاہرہ شیخ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ابھی ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوکر آئی ہوں آپ کل کال کریں . مگر دوسرے روز بار بار کال کرنے پر بھی طاہرہ شیخ سے رابطہ نہیں ہوسکا .اس کے بعد نمائندے نے واٹر سپلائی انجینئر محمد صاحب سے بھی رابطہ کیا تو وہ بھی 27 جون تک چھٹی پر ہے . باوجود اس موصوف نے اپنے طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی مگر پھر کامیابی نہیں ہوئی .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں