src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 27 جون کو گندے پانی کے مسئلے پر جنتادل سیکولر کا ہنگامی احتجاج شہریان گندے پانی کا نمونہ بوتلوں میں بھر کر جنتادل سیکولر آفس پر جمع کرائیں- - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 26 جون، 2022

27 جون کو گندے پانی کے مسئلے پر جنتادل سیکولر کا ہنگامی احتجاج شہریان گندے پانی کا نمونہ بوتلوں میں بھر کر جنتادل سیکولر آفس پر جمع کرائیں-




 27 جون کو گندے پانی کے مسئلے پر جنتادل سیکولر کا ہنگامی احتجاج



شہریان گندے پانی کا نمونہ بوتلوں میں بھر کر جنتادل سیکولر آفس پر جمع کرائیں-




شہر مالیگاؤں کے تقریباً تمام علاقوں سے نلوں سے گندا اور بدبودار پانی آنے کی شکایت مسلسل آرہی ہے- نلوں سے گندہ پانی آنے کیوجہ سے صحت عامہ کو شدید خطرہ لاحق ہے- شہریان کی جانب سے اس تعلق سے مسلسل شکایات آرہی ہیں لیکن کارپوریشن انتظامیہ خواب خرگوش میں مبتلا ہے-


اس اہم مسئلے کی یکسوئی کے لیے اور کارپوریشن انتظامیہ پر ضروری کاروائی کےلیے دباؤ بنانے کے لیے جنتادل سیکولر نے 27 جون بروز پیر دوپہر 12 بجے کارپوریشن کمشنر کی آفس پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے- جنتادل سیکولر کے عہدیداران اور ورکرز مختلف محلوں میں نلوں سے آئے گندے پانی کا نمونہ بوتلوں میں بھر کر کارپوریشن کمشنر کی آفس پر احتجاج کریں گے

شہریان سے درخواست ہے کہ نلوں سے آئے گندے پانی کا نمونہ بوتلوں میں بھر کر شان ہند نہال احمد کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) پر جمع کرائیں اور پیر کو ہونے والے احتجاج میں کثیر تعداد میں شرکت کریں
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages