بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کو ممبئی پولیس نے بھیجا سمن ، 22 جون کو پیش ہونے کو کہا
پیغمبر اسلام پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد بی جے پی لیڈر نپور شرما کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، تھانے میں نپور شرما کے خلاف 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
ممبئی سے متصل ممبرا پولیس نے نپور شرما کو سمن جاری کیا ہے۔ ممبئی کے پائیدھونی میں رضا اکیڈمی بے بھی نپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس معاملے کے بارے میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے کہا ہے کہ نپور شرما نے جس طرح پیغمبر اسلام کے بارے میں بیان بازی کی اس کے بارے میں ممبئی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کے خلاف کیا کاروائی کی جائے گی۔ ایسے میں اب نپور کی گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ پیغمبر اسلام پر متنازعہ ریمارکس کرنے کے بعد بی جے پی نے انہیں پارٹی کی رکنیت سے معطل کر دیا ہے. لیکن مسلم تنظیمیں صرف معطلی سے مطمئن نہیں ہیں. وہ کاروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں.
اس دوران نپور شرما کو بھی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں. جس کے پیش نظر دہلی پولیس نے ان کی سیکوریٹی بڑھا دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں