شہرِ عزیز کے ہردلعزیز ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی کی قیادت میں شانِ مالیگاؤں شہر و شانِ ہندوستان وقار انجم اور زاہد احمد کا شاندار استقبال و ریلی
الحمد للہ، گذشتہ دنوں شہر مالیگاؤں کے دو بہترین شوٹنگ والی بال کھلاڑی ہندوستانی ٹیم میں منتخب کئے گئے، یہ خبر شہرِعزیز کے شہریان کے ساتھ مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ بیرون شہر کے بھی مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے
الحمد للہ ہمارا شہر بھی اپنے اندر ہیرے جواہرات رکھتا ہے، جسے پرکھنے والا جوہری چاہیے، جہاں جس فیلڈ میں ہمارے نوجوان نیک نیتی سے قدم رکھتے ہیں، اپنا مقام بنا ہی لیتے ہیں.
لہٰذا اس خوشی کے موقع پر شہرِعزیز کے ہر دلعزیز ایم ایل اے عالیجناب مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی کی قیادت میں
بروز اتوار، دوپہر تین بجے ایک قافلہ علامہ اقبال پُل سے کُھلی جیپ میں نکلے گا، جیپ پر شہرِعزیز کے یہ دو نوجوان کھلاڑی اور مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی براجمان ہوں گے،
قافلے کا روٹ اس طرح ہوگا :
علامہ اقبال پُل سے⬅️ چندن پوری گیٹ، وہاں سے اوپر چڑھ کر امن چوک⬅️ سے ہوتا ہوا مولانا آزاد روڈ، وہاں سے گزرتا ہوا سلیمانی چوک سے مڑ کر فتح میدان سے ہوتا ہوا بِھکّو چوک، وہاں سے مڑ کر محمد علی روڈ سے ہوتا ہوا مشاورت چوک پر اختتام پذیر ہوگا
اس جگہ پہنچنے پر دونوں اسپورٹس مین نوجوانوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں