بسم اللّہ نگر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے لاکھوں روپیوں کی املاک جل کر خاکستر
اتوار کی رات عائشہ نگر سے متصل بسم اللّہ نگر میں شاٹ سرکٹ کیوجہ سے آتشزدگی کا سانحہ پیش آیا جسمیں کئی مکانات جل کر خاک ہوگئے- آگ زنی کے سبب وہاں رہائش پزیر افراد کا مالی نقصان بھی ہوا- حالات کا جائزہ لینے کے لئے جنتادل سیکولر کا ایک وفد کارپوریٹر محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں کل شام بسم اللّہ نگر پہنچا- اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے آگ میں تباہ ہوئے مکانات کا جائزہ لیا، وہاں متاثرین سے ملاقات کی اور انکی دھاڑس بندھائی-
دوران ملاقات متاثرین نے شکایت کی کہ آگ زنی کے حادثے کے بعد بجلی کی بحالی اب تک نہیں ہوئی ہے- بجلی کمپنی کی جانب سے اس بجلی کی بحالی کے لئے ضروری کام کافی دھیرے ہورہا ہے- متاثرین نے مزید بتایا کہ جلے ہوئے تاروں کو تبدیل کر نئے تار لگانے کی بجائے بجلی کمپنی کا عملہ پرانے تار لگا رہا ہے-
متاثرین کی شکایات سننے کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے فوراً بجلی کمپنی کے سینئر انجینئر کو فون لگایا اور آگ زنی سے متاثرہ علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام تیز رفتاری سے کرنے کا مطالبہ کیا- مستقیم ڈگنیٹی نے بجلی کمپنی کو الٹی میٹم بھی دیا کہ اگر آج شام تک نئے تار لگانے کا کام نہیں کیا گیا تو جنتادل سیکولر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی- وفد میں کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی کے علاوہ کارپوریٹر منصور شبیر احمد، کارپوریٹر نظیر پھلی والے، رؤف شاہ، نظیر خان ناصر خان. محسن خان، ابواللیث انصاری، صغیر بھائی، رضوان بھائی اور جنید انصاری وغیرہ شامل تھے-

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں