موہالی دھماکے کی سنسنی کے درمیان مہاراشٹر کے ناگپور ریلوے اسٹیشن سے دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیگ برآمد، سیکیوریٹی ایجنسی ہائی الرٹ
ناگپور: پنجاب کے موہالی میں انٹیلی جینس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکے کی سنسنی کے درمیان پیر کی شام مہاراشٹر کے ناگپور ریلوے اسٹیشن کے مین گیٹ کے باہر سے 54 جیلیٹن کی چھڑ اور ڈیٹونیٹر پر مشتمل ایک بیگ ملا ۔ جس کے بعد ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ایک پولیس اہلکار نے شام 7.30 بجے کے قریب مین گیٹ کے باہر ٹریفک پولیس بوتھ کے پاس لاوارث بیگ پڑا ہوا دیکھا۔ ایک دوسرے اہلکار نے بتایا کہ جب پولیس اہلکار نے بیگ کو چیک کیا تو اس میں جیلیٹن کی چھڑ کا ایک پیکٹ ملا۔ اہلکار نے بتایا کہ بعد میں، ایک ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDDS) کو موقع پر بلایا گیا۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے اہلکاروں نے احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اہلکار نے بتایا کہ بی ڈی ڈی ایس اسکواڈ رات 8 بجے کے قریب موقع پر پہنچا اور بیگ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ افسر نے کہا کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ بیگ رکھنے والے شخص کی شناخت کی جا سکے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں